مندرجات کا رخ کریں

موپا نیشنل پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
موپا نیشنل پارک
مقام انگولا
رقبہ6,600 کلومیٹر2 (2,500 مربع میل)

موپا نیشنل پارک ، انگولا کے صوبے کیونینے کا ایک قومی پارک ہے اور یہ 6600 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے۔ [1] اسے 26 دسمبر، 1964ء کو ایک قومی پارک کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، جب انگولا پرتگال کا ایک نو آبادیاتی حصہ تھا۔

یہ ایویفانا نامی پرندے کی اپنی متوقع وسیع (اگرچہ عام طور پر غیر مطالعہ شدہ) نوع کے لیے اہم ہے۔ بہت سے انگولائی باشندے پارک کے اندر رہتے ہیں، جو خانہ بدوش جانوروں کی چراہ گاہوں اور معدنیات کی بڑے پیمانے پر تلاش کی وجہ سے پارک میں پرندوں کے کرہ حیات کو تباہ کرنے کا خطرہ رکھتے ہیں۔ ایک مضمون کے مطابق، "اگرچہ اس پارک کو ابتدائی طور پر ژرافے کی ذیلی نسل، ژرافہ کیملوپارڈالیس اینگولینسس کی حفاظت کے لیے اعلان کیا گیا تھا، لیکن سنہ 1974ء تک ان میں کوئی ایک بھی باقی نہیں بچا تھا۔ دیگر ممالیہ جو پائے جاتے ہیں، ان میں شیر، چیتے، جنگلی کتا اور دھبے دار لگڑ بگڑ شامل ہیں۔"

پارک میں تقریباً 18,000 لوگ رہتے ہیں اور بنیادی طور پر زراعت اور مویشیوں کی افزائش میں مصروف ہیں۔ [2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Mupa National Park". VerAngola (انگریزی میں). Retrieved 2021-01-01.
  2. "Mupa National Park". VerAngola (انگریزی میں). Retrieved 2021-01-04."Mupa National Park". VerAngola. Retrieved 4 January 2021.