نورما ژین الموڈووار
نورما ژین الموڈووار | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 مئی 1951ء (74 سال) بینگہمٹن، نیو یارک |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
عملی زندگی | |
پیشہ | طوائف ، [[:مصنف|مصنفہ]] |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
درستی - ترمیم |
نورما ژین الموڈووار (انگریزی: Norma Jean Almodovar) ایک امریکی مصنفہ اور جنسی ملازمات کی فعالیت پسند ہیں۔ الموڈووار دس سال تک ایک سڑک آمد و رفت کی افسر رہی۔ 1982ء میں ہوا کا رخ بھانپتے ہوئے جس نے لاس اینکجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کی اپنی ملازمت کو ٹھکراتے ہوئے کال گرل کا پیشہ اختیار کیا۔[1] 1984ء میں اس نے اپنی سابقہ ہم کار کو اپنے نو منتخبہ پیشے میں ضم کرنے کی کوشش کی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ قحبہ گری میں بھرتی کے جرم اسے گرفتار کیا گیا اور اسے عدالت نے خاطی بھی پایا۔ تاہم الموڈووار اپنی حرکات و سکنات پر غیر تائب رہی اور وہ قحبہ گری اور اس کے باعروج انداز کی کال گرل گری کو جائز و بے داغ پیشہ قرار دینے کوشاں رہی۔ وہ خود کو نسوانیت پسند اور حقوق نسواں اور حقوق جنسی ملازمات کی علم بردار قرار دیتی رہی ہے۔ وہ ایک مصنفہ اور مقرر بھی ہے۔[2][3]
گرفتاری
[ترمیم]17 ستمبر، 1983ء کو الموڈووار کو قحبہ گری کے پیشے میں بھرتی کی کوشش کی وجہ سے اسی پولیس اسٹیشن میں گرفتار کیا گیا جہاں وہ برسر خدمت تھی۔ اس موقع پر اس کے ایک غیر مطبوعہ دستاویز کو ثبوت کے طور پر ضبط کیا گیا۔ الموڈووار پر مقدمہ خود اسی کی سابق ہم کار کے دعوے کی وجہ سے ہوا جس نے یہ کہا کہ وہ اس کی کال گرل کے طور پر بھرتی کروانا چاہتی تھی۔ اپنے دفاع میں الموڈووار نے کہا کہ وہ اپنی سابقہ ہم کار کی رنگیلی سوچ کو رو بہ حقیقت لاتے ہوئے اس کا عارضی ساتھ ایک متمول تجارت پیشے مرد کے ساتھ کرنا چاہتی تھی۔[4]
انگریزی زبان میں مطبوعہ کتابوں کی فہرست
[ترمیم]- Norma Jean Almodovar (1993)۔ Cop to call girl۔ New York: Simon & Schuster۔ ISBN:9780671794255
- Norma Jean Almodovar (2006)، "Porn stars, radical feminists, cops and outlaw whores: the battle between feminist theory and reality, free speech and free spirits"، در Jessica Spector (مدیر)، Prostitution and pornography: philosophical debate about the sex industry، Stanford: Stanford University Press، ص 149–174، ISBN:9780804749381.
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Robert W. Stewart (16 دسمبر 1986)۔ "Judges Asked to Void Conviction of Ex-Hooker"۔ Los Angeles Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-19
- ↑ "Suit Claims Officers Took 'Call Girl' Text"۔ Los Angeles Times۔ 8 ستمبر 1985۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-19
- ↑ "The Region"۔ Los Angeles Times۔ 20 مارچ 1986۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-21
- ↑ "Judge Voids Pandering Law in Call Girl's Case"۔ Los Angeles Times۔ 12 دسمبر 2000۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-21