وسیم عالم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بچوں کے ادیب ،استاد شاعر ، کمپئیر ، صحافی


ان کا تعلق ایمن آباد ضلع گوجرانوالہ سے تھا، انھوں نے شاعری کا باقاعدہ آغاز 1999ء سے کیا۔اس سے قبل بچوں کے رسائل اور اخبارات کے صفحات میں کہانیاں لکھتے رہے۔بچوں کے لیے اردو، پنجابی اور پوٹھوہاری میں نظمیں لکھنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے۔[1]

  • سابق سیکرٹری ادب اطفال
  • سابقہ ایڈیٹر مجلہ نوائے ادب انٹرنیشنل
  • بانی ادب فیملی
  • سابقہ ایڈیٹر نیوز ڈے

وسیم عالم ؔ خوبصورت جواں فکر شاعر تھے اور نوجوان شعرا میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے تھے، ۔ابتدائی دنوں میں اُردو ماہیا تحریک میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کے استادِ محترم علامہ امین خیال مرحوم ایک کہنہ مشق شاعر تھے اور پاکستان میں اردو ماہیا تحریک کے روح رواں تھے ان کے کہنے پر کئی ایک سینئر شعرا نے بھی اردو ماہیا تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انہی دنوں وسیم عالمؔ کی ایک کتاب "سب رنگ اُلفت کے"شائع ہوئی جو اردو ماہیا پر مشتمل تھی[2]وسیم عالم کی شاعری میں نہ صرف محبت کا رنگ ہے بلکہ سیاسی، سماجی اور معاشی پہلوؤں پر بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔ 2002ء میں جب چلڈرن فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اُردو غزل مقابلہ ہوا تو اس میں وسیم عالمؔ کی غزل کو اول انعام سے نوازا گیا تھا،[3]

وفات[ترمیم]

17 اپریل 2022ء کو وفات پا گئے، ان کی تدفین گاؤں مقبول شہید آباد ( موڑ ایمن آباد ) میں ہوئی،

  1. https://dailypakistan.com.pk/15-Jun-2021/1302502
  2. https://www.rekhta.org/poets/wasim-aalam/all?lang=ur
  3. https://dailypakistan.com.pk/15-Jun-2021/1302502