ویکیپیڈیا:تخریب کار کھاتہ
اس صفحہ میں اردو ویکیپیڈیا کی حکمت عملی بیان کی گئی ہے، جسے ویکی نویسوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ تمام صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار بھی ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔ |
تخریب کار کھاتہ وہ کھاتہ ہے جسے ویکیپیڈیا پر صرف تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
تخریب کار کھاتہ جات کے ساتھ نمٹنا
[ترمیم]تخریب کار کھاتہ جات کو عام طور پر غیر معینہ مدت تک مسدود کردیا جاتا ہے۔ بعض اوقات انتباہ کے بغیر بھی یہ کروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ تخریب کاری کی شدت پر منحصر ہے کہ سب سے پہلی پابندی عارضی ہو۔ عارضی پابندی کی میعاد ختم ہونے کے بعد اگرتخریب کاری جاری رہے تو دوسری پابندی کے لئے عارضی ہونا بہت نایاب ہے۔
آئی۔پی پتے
[ترمیم]تخریب کار کھاتہ جات میں آئی پی پتے (دستور شبکه پتہ)شامل نہیں ہوتے کیونکہ اکثرکمپیوٹرز ایک آئی پی پتہ میں (دستور شبکه پتہ ترجمہ یا نیابتی سرور کی راہ کی طرف سے) حصہ دار ہوتے ہیں اور تقریبا ایک عرصہ بعد، دوسرے کمپیوٹر کو دوبارہ تفویض کر دیا جاتا ہے۔ تاہم، اگر ایک آئی پی پتہ طویل عرصہ تک تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جائے، اسے زمرہ:تخریب کاری کے لئے استعمال شدہ آئی پی پتہ جات میں اکثر شامل کر دیا جاتا ہے۔ یہ آئی پی پتے بہت طویل مسدود کے مشروط ہو سکتا ہے، ایک سال اور کبھی کبھار اور بھی طویل مدت کے لئے،لیکن - تقریبا - غیر معینہ مدت تک مسدودکبھی نہیں کئے جاتے۔