ویکیپیڈیا:تخریب کاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ویکیپیڈیا میں تخریب کاری سے مراد کوِئی اضافہ، حذف یا مواد میں ایسی تبدیلی ہے جس کا مقصد ویکیپیڈیا کی سالمیت سے سمجھوتہ کرنا ہو۔ ویکیپیڈیا تخریب کاری کی چند مثالیں کسی صفحہ پر غیر متعلقہ، فحش اور خام مزاحیہ مواد شامل کرنا، ناجائز طور پر یا غیر منطقی انداز میں کچھ حذف کرنا اور کسی صفحہ میں واضح طور پر بیکار مواد شامل کرنا ہیں۔

تخریب کاری ممنوع ہے

جبکہ صارفین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ تخریب کاروں کو انتباہ اور تخریب کاری کے بارے میں معلومات دیں۔ نیز منتظم انتباہ کے طور پر صارف پر معینہ مدت کے لیے پابندی بھی لگا سکتا ہے۔

تخریب کاری کی نشادہی کیسے کی جائے

صفحہ حالیہ تبدیلیاں پر نگاہ رکھی جائے بالخصوص جدید صفحات پر۔

تخریب کاری کا جواب کیسے دیا جائے

اگر آپ کسی صفحہ پر تخریب کاری دیکھیں تو اسے مٹا دیں یا درست کر دیں۔
اگر کوئی صفحہ بے مقصد تحریر، نا مناسب مواد یا واضح تخریب کاری کا شکار ہو تو اس صفحہ کو حذف کرنے کی درخواست دیں، جس کے لیے صفحہ کے شروع میں یہ رمز استعمال کریں {{حذف|وجہ تحریر کریں|تاریخ}}۔ نیز اگر یہ تخریب کاری کسی اندراج شدہ صارف کی جانب سے ہو تو اس صارف کے تبادلۂ خیال صفحہ پر اسے متنبہ کریں اور فوری اقدام کا مطالبہ کریں۔

ہدایات برائے ویکیپیڈیا مبتدی صارفین

تعین

ترمیم کا صحیح جائزہ لے کر تعین کیا جائے کہ ترمیم نیک نیتی سے کی گئی ہے یا اسمیں بد نیتی شامل ہے۔

استرجع

صفحہ کی تاریخ کو دیکھیں اور تخریب کاری سے پہلے صفحے کی حالت پر استرجع کریں۔

تنبیہ

صارف کو تنبیہ کریں۔

نگرانی

صفحہ کی نگرانی کریں کہ اس صفحہ پر مزید تخریب کاری تو نہیں کی جا رہی۔

اطلاع

کسی بھی منتظم کو مسلسل تخریب کاری سے مطلع کریں۔

مزید دیکھیے