ویکیپیڈیا:تحفظ اطفال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search


ویکیپیڈیا بچوں کی حفاظت کے تعلق سے سائٹ کے استعمال کو ایک اہم مسئلہ تصور کرتا ہے۔ ایسے صارفین جو ویکیپیڈیا کو نامناسب بالغ۔بچہ تعلقات کی سہولت کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں، یا جو ویکیپیڈیا پر یا باہر نامناسب بالغ۔بچہ تعلقات کی وکالت کرتے ہیں (مثلا ایسے اقوال جن میں کہا جاِئے کہ نامناسب رشتے بچوں کے لئے نقصان دہ نہیں ہیں)، یا جو اپنے آپ کو بچوں سے جنسی تعلقات کا مرتکب بتائیں ان پر لامحدود پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔