ویکیپیڈیا:جرابی کٹھ پتلی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Green check.svg یہ صفحہ ویکیپیڈیا کی حکمت عملی سے متعلق ہے، جسے ویکیپیڈیا مرتبین میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے نیز یہ جملہ صارفین کے لیے واجب الاتباع معیار ہے۔ آپ اس صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، لیکن خیال رہے کہ آپ کی کوئی ترمیم کسی اتفاق رائے کے خلاف نہ ہو۔
جرابی کٹھ پتلی

ویکیپیڈیا پر ایک سے زیادہ صارف کھاتوں کا استعمال کسی نامناسب مقصد کے لئے جرابی کٹھ پتلی کہلاتا ہے۔ نا مناسب مقاصد میں دوسرے مرتبین کو دھوکہ دینے یا گمراہ کرنے کی کوشش، بات چیت یا اتفاق رائے میں خلل ڈالنا، پابندیوں سے بچنا یا کسی صورت میں وکیپیڈیا کے معیار اور حکمت عملی کی خلاف ورزی شامل ہیں۔

وکیپیڈیا مرتبین عام طور پر صرف ایک ہی کھاتہ (ترجیحا اندراج شدہ) استعمال کرتے ہوئے ترامیم جاری رکھیں۔ ایک کھاتہ کا استعمال کرنے سے ترامیم میں تسلسل برقرار رہتا ہے، احتساب بہتر ہو سکتا ہے، اور باہمی برادری کا اعتماد بڑھتا ہے جس سے دائرة المعارف کے لئے طویل مدتی استحکام کی تعمیر میں مدد ملتی ہے.

جرابی کٹھ پتلی کی مختلف صورتیں یہ ہو سکتی ہیں:

  • نیا کھاتہ بنا کر کے پتہ لگانے سے بچنا۔
  • کسی دوسرے صارف کا کھاتہ استعمال کرنا۔
  • خارج نوشتہ (log out) ہوکر اندراج نامہ نگاری میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے دستورشبکی پتہ (آئی پی ایڈریس) کے طور پر ترامیم کرنا۔
  • پرانے غیر استعمال شدہ کھاتوں کو بحال کرنا اور انہیں مختلف صارف کے طور پر پیش کرنا۔
  • دوستوں یا جاننے والوں کو کسی تنازعہ یکطرفہ حمایت کرنے کے مقصد کے لئے کھاتہ بنانے پر آمادہ کرنا۔

متبادل کھاتوں کا نامناسب استعمال

  • حمایت کا غلط احساس دلانے کی کوشش۔
  • ایک علیحدہ کھاتہ بنا کر جان بوجھ کر غیر معقول یا جارحانہ انداز میں کسی مسئلہ پر بحث۔
  • متبادل کھاتوں کے ذریعے ثالثی کارروائی میں تبصرہ یا منسوخی، مباحثے یا انتخابات کے لئے درخواستوں میں ووٹ، منتظمی ہدایات کے صفحات میں ترامیم۔
  • حکمت عملی کا اطلاق شخصی ہوتا ہے کھاتے پر نہیں۔ حکمت عملی کی خلاف ورزی کرنے کے لئے ایک دوسرا کھاتہ کا استعمال آپ کے بنیادی کھاتہ پر پابندی کا سبب ہو گا۔
  • ایک سے زیادہ کھاتوں سے ایک ہی صفحے یا بحث میں تعاون۔
  • جانچ پڑتال سے بچنا۔
  • ایک کھاتہ کا استعمال تعمیری ترامیم جبکہ دوسرا کھاتہ تخریبی مقاصد کے لیے استعمال کرنا۔
  • ایک سے زیادہ لوگوں کا مشترکہ کھاتہ ممنوع ہے ایسے کھاتوں پر پابندی عاید کر دی جاتی ہے۔
  • فريب کے طور پر برادری کے اعتماد حاصل کرنے کا کوشش۔
  • مرتبین ایک سے زیادہ منتظمی مراعات کھاتے نہیں رکھ سکتے سوئے خودکار روبہ صارف کے۔
  • ایک غیر جانبدار مبصر کے طور پر نظر آنا۔
  • نئے صفحات پر غلط اندار میں ترامیم.
  • گمراہ کرنے کے لیے نوشتہ جات میں ترامیم۔

جائز استعمال

  • تحفظ: چونکہ عوامی شمارندوں (کمپیوٹرز) پر کلمۂ شناخت (پاس ورڈ) کے چوری کا اندیشہ ہوتا ہے، لہذا صارفین ایک متبادل کھاتہ کا انداراج اپنے مرکزی کھاتے کی حفاظت کے کیے کر سکتے ہیں مگر ایسے کھاتے کو مرکزی کھاتے سے مربوط یا ایک ایسے نام سے ہونا چاییے جنکی شناخت میں آسانی ہو، مثلا صارف:طہ اور صارف:طہ (متبادل).
  • رازداری: کسی ایسے مضمون کی ترمیم کے لیے جو کسی شخص کے خاندان، سماجی یا پیشہ ورانہ دائرے کے لیے انتہائی متنازع ہو، حقیقی دنیا میں اسکے منفی نتائج سے بچنے کے لئے ایک متبادل کھاتہ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
  • استقرار : صارف ایک متبادل کھاتہ کا استعمال استقرار اور بحالی کے کاموں پر کر سکتا ہے۔ دوسرا کھاتہ واضح طور پر مرکزی کھاتہ سے منسلک ہونا چاہیے۔
  • جانچ اور تربیت: صارفین جو اسکرپٹ اور دیگر اوزاروں کا استعمال کرتے ہیں، ایک دوسرے "ونیلا" کھاتہ جانچ کیلئے رکھنے کے مجاز ہیں۔
  • روبہ کھاتہ: مزید تفصیل کے لیے دیکھیں ویکیپیڈیا:روبہ جات۔

اقدام

جب کسی کھاتہ کے متعلق یقین ہوجائے کہ یہ جرابی کٹھ پتلی ہے تو اس کے صارف صفحہ پر درج ذیل ترمیز داخل کرکے دیگر کھاتوں سے ممتاز کردیں۔

{{ممنوع جرابی کٹھ پتلی|اصلی کھاتہ|صفحہ رہنمائی}}

جو اس شکل میں نظر آئیگا:

Puppeter template.svg یہ کھاتہ اصلی کھاتہ کا جرابی کٹھ پتلی کھاتہ ہے ، جو بذریعہ صفحہ رہنمائی ثابت ہوا،
لہذا اس کھاتہ پر دائمی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے دیکھیں: نوشتۂ پابندی.