اردو ویکیپیڈیا میں شہروں پر خودکار مضامین تحریر کروانے کے لیے ذیل میں موجود حالیہ درخواستوں کے قطعہ میں شہر کا نام درج کریں۔ شہر کا نام درج کرنے کے لیے نئی سطر کے آغاز میں ستارہ (*) ڈالیں اور اس کے بعد شہر کا اردو نام (جس نام سے مطلوبہ شہر کا مضمون اردو ویکی میں بنے گا) درج کریں۔ بعد ازاں @ کی علامت اور مطلوبہ شہر کا انگریزی ویکی پر موجود نام درج کریں۔ بطور نمونہ ذیل میں ملاحظہ فرمائیں۔
اس منصوبہ کے تحت خودکار طور پر تحریر کیے جانے والے مضامین کا نوشتہ بھی تیار کیا جاتا ہے، تاکہ بیک نظر منصوبہ کی کارروائی دیکھی جاسکے۔ ملاحظہ فرمائیں نوشتہ تخلیق مضامین۔
شہروں کے ناموں کے ترجمہ کے ذیل میں چند خصوصی ہدایات
یہ منصوبہ شہروں، صوبہ جات، گاؤں دیہات اور دیگر تقسیمات سے متعلق مضامین تحریر کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، لہذا ممالک کے نام درج نہ کریں، ورنہ روبہ مضامین غلط تحریر کردے گا۔
اگر انگریزی ویکی میں کسی شہر کا نام دو حصوں میں ہوں، مثلا Francheville, Rhône تو اردو میں بھی اسی طرح دو حصوں میں درج کریں نیز کوما وغیرہ کا خیال رکھیں، جیسے فرانشویل، رن۔
کسی بھی شہر کے نام کا ترجمہ نہیں کیا جاتا کیونکہ وہ عَلَم ہوتا ہے۔ مثلا Lake Angelus, Michigan کو لیک انجلس، مشی گن ہی تحریر کریں، انجلس جھیل، مشی گن نہیں۔
اگر کسی شہر کے تلفظ میں شک ہو تو اسی صفحہ کے تبادلۂ خیال پر استفسار کریں۔ گوگل ٹرانسلیٹ سے بھی اس ذیل میں استفادہ کیا جاسکتا ہے، نیز انگریزی ویکیپیڈیا میں کئی شہروں کے نام کا تلفظ صوتی شکل میں موجود ہوتا ہے، اسے بھی سن کر تلفظ درست درج کیا جاسکتا ہے۔
کومہ کا خصوصی خیال رکھیں، اردو میں کومہ اس طرح (،) ہوتا ہے اور انگریزی میں اس طرح (,)، اس بات کا خصوصی خیال رکھیں۔
نئی سطر سے قبل ستارہ (*) لازماً درج کریں۔
اطلاعات
جو مضامین انگریزی ویکیپیڈیا میں موجود نہ ہوں اور ان کا نام درج کردیا جائے تو وہ مضمون تخلیق نہیں کیا جاتا۔
انگریزی ویکی کے جن مضامین میں خانہ معلومات نہیں ہوتے ہیں، وہ مضامین بھی اردو ویکی میں تخلیق نہیں ہوتے۔
پہلے سے جو مضامین اردو ویکی پر موجود ہوں وہ بھی نہیں تخلیق ہوتے۔
پہلے سے موجود مضامین، اگر ممکن ہوا تو روبہ خود رجوع مکرر بنا دیتا ہے۔
روبہ مضمون تحریر کرنے کے بعد فورا ویکی ڈیٹا میں اردو کا بین الویکی ربط درج کردیتا ہے، جس کی وجہ سے اردو مضمون میں فوراً بین الویکی روابط نظر آنے لگتے ہیں۔
اگر آپ شہروں کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر مضمون لکھوانا چاہا رہے ہیں تو، ویکیپیڈیا:درخواست شدہ مضامین پر تشریف لائیں
اس سطر سے نیچے اپنی درخواست درج کریں۔مثال کے طور پر اگر لندن سے متعلق مضمون تخلیق کرنا ہوتا تو درخواست ایک نئی سطر میں کچھ ایسے پیش ہوتی: *لندن@London ~~~~ اس طریقہ سے آپ کا دستخط بھی شامل ہوجائے گا۔