مندرجات کا رخ کریں

پاور سپلائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاور سپلائی (power supply)، یہ اِصطلاح برقی طاقت کے ماخذ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

وُہ اختراع یا نظام جو برقی یا توانائی کے دوسرے اقسام مہیّا کرتا ہے، اُسے طاقت رسانی اکائی کہاجاتا ہے۔ یہ اِصطلاح زیادہ تر برقی توانائی رسانات کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

برقی طاقت رسانات (Electrical Power Supplies)

[ترمیم]

یہ اِصطلاح، قوت توزیعی نظام (Power distribution system) مع دوسرے توانائی کے اوّلین یا ثانوی ماخذات کا اِحاطہ کرتی ہے۔

اقسام

[ترمیم]
فائل:خطی قوت رسانہ.JPG
ایک گھریلو (homemade) خطی طاقت رسانہ

خطی طاقت رسانہ (Linear power supply)

[ترمیم]

اِس قسم کے طاقت رسانات کی ساخت سادہ لیکن کارکردگی کم ہوتی ہے۔

بدیلی طاقت رسانہ (Switching power supply)

[ترمیم]

بدیلی طاقت رسانہ کی ساخت پیچیدہ مگر کارکردگی اعلٰی ہوتی ہے۔

بے خلل طاقت رسانہ (Uninterruptible power supply)

[ترمیم]

اِس قسم کا طاقت رسانہ، دو یا دو سے زائد برقی ماخذات سے معاً (simultaneously) طاقت حاصل کرتا ہے۔ اِسے تناوب رَو (alternating current) کے اصل ماخذ سے جوڑا جاتا ہے، اِس دوران یہ ایک ذخیرہ برقیچہ کی بارداری (charging) کرتا ہے۔ اصل برقی مآخذ میں کوتاہی یا خرابی کی صورت میں ذخیری برقیچہ (storage battery) اُس کی جگہ لے لیتا ہے اور اِس طرح برقی بہاؤ بغیر کسی خلل کے جاری رہتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]