مندرجات کا رخ کریں

پھول والوں کی سیر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پھول والوں کی سیر
Phool Walon Ki Sair
سیر گل فروشاں
A floral Pankha (fan) over the Idol of Yogmaya in the sanctum sanctorum, یوگ مایا مندر
تاریخستمبر
مقاممہرولی، نئی دہلی
جاری شدہ1812
ویب سائٹ
http://phoolwaalonkisair.com/index.htm

پھول والوں کی سیر یعنی پھول والوں کا جلوس دہلی کے پھول فروشوں کا ایک سالانہ تہوار ہے۔ اس کا جشن تین دن ہوتا ہے۔ یہ دہلی اور مہرولی کے علاقے میں برسات کے موسم کے بعد ستمبر کے مہینے میں منعقد ہوتا ہے۔ یہ تہوار دہلی کے مذہبی اتحاد کی ایک مثال ہے۔[1] اس غیر مذہبی تہوار میں جلوس کے ساتھ بڑے بڑے پنکھے پکڑے لوگ یوگ مایا مندرکی طرف چلتے ہیں اور ان کے آگے آگے شہنائی بجانے والے اور رقص کرنے والے ہوتے ہیں، مہرولی بازار سے گذر کر وہ صوفی خواجہ بختیار کاکی کے مزار تک جاتے ہیں۔ [2] یہ تین روزہ تہوار "سیر گل فروشاں" کے نام سے بھی مشہور ہے، اس تہوار میں پھول فروش اچھے پھول موسم کی دعائیں مانگتے ہیں اور مزاروں پر پنکھوں کے چڑھاوے چڑھاتے ہیں۔ [3] [4]۔

اسے مغل دور میں شروع کیا گیا مگر اب ہندوستان کا وزیر اعظم اس کا مرکزی سرپرست ہوتا ہے؛ جواہر لعل نہرو نے اس تہرو کو 1962 میں دوبارہ زندہ کیا تھا۔ تازہ اضافوں میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے ثقافتی ٹولوں کا مہرولی کے جہاز محل کے مقام پر رقص، گانا اور ڈرامے کا انعقاد ہے جو اس تہوار کو مقامی ہم آہنگی سے آگے بڑھ کر قومی یکجہتی تک لے جاتا ہے۔ [5] [6] [7]۔

یہ تہوار جنگ آزادی 1857 کے بعد بھی جاری رہا مگر برطانوی راج نے 1942 میں اس پر مہاتما گاندھی کی ہندوستان چھوڑ دو تحریک کے دوران پابندی لگا دی تاکہ وہ "تقسیم اور حکومت" کے اصول پر کاربند رہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Communal harmony, the Delhi way آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hindu.com (Error: unknown archive URL) The Hindu, October 18, 2004.
  2. Phool Walon Ki Sair India: A Splendour in Cultural Diversity, by Paulias Matane. Published by Anmol Publications, 2004. آئی ایس بی این 81-261-1837-7. Page 129.
  3. 5 October 2001 Press Information Bureau, حکومت ہند. "The President Shri کے آر نارائن receiving the ' Pankha' of Phool Walon Ki Sair from the members of Anjuman Sair-e-Gul Faroshan in New Delhi on October 5, 2001."
  4. Communal harmony, the Delhi way آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ hindu.com (Error: unknown archive URL) دی ہندو, 18 October 2004.
  5. Delhi: a portrait, by خشونت سنگھ, Raghu Rai, Published by Delhi Tourism Development Corp., 1983. آئی ایس بی این 0-19-561437-2. Page 15.
  6. President A.P.J. Abdul Kalam: 2004-2006, by S. K. Dhawan. Published by Abhi Books & Distributors, 2007. آئی ایس بی این 81-904675-1-4. pp 710."2004 October 6 (Wednesday) PHOOL WALON KI SAIR President Kalam received a pankha of flowers from the members of Anjuman Sair-e-Gul Faroshan"
  7. "Kalam presented floral 'pankha'"۔ دی ٹریبیون۔ Chandigarh۔ 7 اکتوبر 2004۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-02-25

بیرونی روابط

[ترمیم]