کووننٹ سکول فائرنگ 2023ء

متناسقات: 36°05′35″N 86°49′32″W / 36.09306°N 86.82556°W / 36.09306; -86.82556
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کووننٹ اسکول فائرنگ 2023ء
کووننٹ سکول فائرنگ 2023ء is located in ریاستہائے متحدہ امرہکا
کووننٹ سکول فائرنگ 2023ء
تفصیلات
تاریخ27 مارچ 2023
10:13am
محل وقوعگرین ہلز، نیش ویل، ٹینیسی
متناسقات36°05′35″N 86°49′32″W / 36.09306°N 86.82556°W / 36.09306; -86.82556
ملکامریکہ
حادثے کی قسمفائرنگ واقعہ
اعداد و شمار
اموات7
زخمی1

27 مارچ2023ء کو نیش وِل، ٹینیسی، ریاستہائے متحدہ میں ایک پریسبیٹیرین پرائیویٹ اسکول کی شاخ دی کووینٹ اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ [1][2] جس میں سات افراد ہلاک ہوئے جن میں3 بچے اور عملے کے 3 ارکان بھی شامل تھے۔ شوٹرکی شناخت 28 سالہ طالبہ آڈری الزبتھ ہیل کے نام سے ہوئی، [3] جو پولیس کی جوابی کارروائی میں ماری گئی۔ [4]

فائرنگ کا واقعہ[ترمیم]

اسکول میں فائرنگ کا آغاز صبح تقریباً 10:13 بجے ہوا۔ سی ڈی ٹی [5] پولیس کے مطابق شوٹر، آڈری ہیل اپنی گاڑی میں اسکول آئی اور گاڑی کو اسکول کی پارکنگ میں پارک کیا۔ [6] آڈاری ہیل رائفل، پستول اور ایک ہینڈگن سے لیس تھی، عمارت میں داخل ہونے کے بعد [7] ہیل نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس پہنچی تو انھوں نے اسکول کی پہلی منزل کو خالی کرانا شروع کر دیا [8][9] لیکن فائرنگ دوسری منزل سے ہو رہی تھی پولیس کا دوسری منزل پر ہیل کا سامنا ہواجو وہاں سے فائرنگ کر رہی تھی۔ پولیس افسران نے صبح 10:27 پر ہیل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا [10] اس حملے میں تین بچے اور عملے کے تین ارکان مارے گئے، [11] ایک پولیس افسر کو شیشہ ٹوٹنے سے ہاتھ پر چوٹ آئی۔ [4]

مابعد[ترمیم]

میٹرو پولیٹن نیش وِل پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ووڈمونٹ بیپٹسٹ چرچ میں بچ جانے والے طلبہ دوپہر کے وقت اسکول بس کے ذریعے پہنچایا۔ جہاں والدین کو بلایا گیا اور کہا گیا کہ وہ اپنے بچوں کے حوالے سے معلومات فراہم کریں، جس کے بعد بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ [12]

ملوث افراد[ترمیم]

متاثرین[ترمیم]

فائرنگ میں چھ افرادجن میں تین بچے اور عملے کے تین ارکان شامل تھے مارے گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا جن میں سے پانچ کو مردہ قرار دیا گیا اور چھٹے کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔ [13] ہلاک شدگان کی شناخت ایولین ڈیکاؤس، ولیم کنی اور ہالی سکرگس کے نام سے ہوئی، جن کی عمریں 9 سال تھیں۔ عملے کے ارکان میں ٹیچر سنتھیا پیک، 61؛ نگراں مائیک ہل، 61؛ اور اسکول کی سربراہ کیتھرین کونس، 60 شامل تھیں۔ [14]

مجرم[ترمیم]

فائرنگ کرنے والے کی شناخت آڈری الزبتھ ہیل کے نام سے ہوئی [15] جو نیش وِل کی 28 سالہ رہائشی ہے، جس کی شناخت ٹرانسجینڈر کے طور پرہوئی۔ [16] ہیل کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا [16] اور اس نے کم عمری میں ہی اسی اسکول میں داخلہ لیاتھا۔ [17]ہیل ایک ٹرانس آدمی تھا پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ہیل کو پیدائش کے وقت خاتون کا درجہ دیا گیا تھا، [18] لیکن اس نے لنکڈ ان پروفائل پر مرد درج کیا تھا۔ ہیل ایک مصور اور گرافک ڈیزائنر تھا جس نے 2022ء میں نوسی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے گریجویشن کیا آڈری ہیل اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھی۔ [19]

تحقیقات[ترمیم]

میٹرو نیش وِل پولیس ڈیپارٹمنٹ فائرنگ کے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جس میں ٹینیسی بیورو آف انویسٹی گیشن اور بیورو آف الکوحل، ٹوبیکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد شامل ہیں۔ [20] ہیل کی رہائش گاہ پر تلاشی کے وارنٹ پر عمل درآمد کے نتیجے میں دو شاٹ گنیں ضبط کی گئیں۔ [21]

رد عمل[ترمیم]

صدر جو بائیڈن نے ایک پریس کانفرنس میں فائرنگ کے اس واقع پر بات کرتے ہوئے کانگریس پر زور دیا کہ وہ بندوق کی حفاظت کے متعلق قانون سازی پر مزید کارروائی کرے۔ [22]

نیش وِل کے میئر جان کوپر نے ایک بیان جاری کیا جس میں انھوں نے اسکول میں فائرنگ سے متاثرہ افراد سے تعزیت کی۔ [9] متعدد قابل ذکر نیش وِل موسیقاروں جیسے کہ مکی گائٹن، مارگو پرائس اور شیرل کرو نے شوٹنگ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنی اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ [23]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Daniel Smithson۔ "MNPD: Shooter is dead following active situation at Covenant School"۔ WSMV-TV (بزبان انگریزی)۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 27, 2023 
  2. "3 children, 3 adults killed in shooting at Nashville private school"۔ PBS NewsHour (بزبان انگریزی)۔ 2023-03-27۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023 
  3. "Suspect had maps of school and shot through door to get in"۔ NBC News۔ March 27, 2023۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 27, 2023 
  4. ^ ا ب "At least 6 dead in Nashville, Tennessee school shooting"۔ BNO News (بزبان انگریزی)۔ March 27, 2023۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 27, 2023 
  5. Emily West، Kelly Broderick (March 27, 2023)۔ "Seven dead: three children killed plus the shooter dead at The Covenant School on Monday"۔ newschannel5.com (بزبان انگریزی)۔ WTVF۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 27, 2023 
  6. Amanda Hara۔ "Nashville school shooter fired at glass doors to gain entry, fired at police"۔ WSMV (بزبان انگریزی)۔ March 28, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2023 
  7. "Nashville school shooting: Seven fatally shot at Covenant School, including female suspect"۔ The Tennessean (بزبان انگریزی)۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023 
  8. Jonathan Mattise، Travis Loller (2023-03-27)۔ "3 children, 3 adults fatally shot at Nashville grade school"۔ timesfreepress.com (بزبان انگریزی)۔ Chattanooga Times Free Press۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023 
  9. ^ ا ب Jonathan Mattise، Travis Loller (2023-03-27)۔ "3 children, 3 adults fatally shot at Nashville grade school"۔ timesfreepress.com (بزبان انگریزی)۔ Chattanooga Times Free Press۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023 
  10. "Nashville Christian school shooting leaves 3 children, 3 adults dead"۔ NBC News (بزبان انگریزی)۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023 
  11. "Seven dead: three children killed plus the shooter dead at The Covenant School on Monday"۔ News Channel 5 Nashville (WTVF) (بزبان انگریزی)۔ 2023-03-27۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023 
  12. Molly Davis (March 27, 2023)۔ "Parents wait to be reunited with children in wake of Covenant School shooting"۔ The Tennessean (بزبان انگریزی)۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023 
  13. Trevor Hughes (March 27, 2023)۔ "Who is the female Nashville school shooter who killed six at private Christian school?"۔ USA Today (بزبان انگریزی)۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023 
  14. Matt Delaney، Jeff Mordock (2023-03-27)۔ "Nashville school shooter was transgender, had 'manifesto,' police say"۔ The Washington Times۔ March 28, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2023 
  15. "Audrey Hale, 28, named as Nashville school shooter as map and manifesto found"۔ The Independent (بزبان انگریزی)۔ 2023-03-27۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023 
  16. ^ ا ب "Nashville Christian school shooter appears to be a former student, police chief says"۔ NBC News (بزبان انگریزی)۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023 
  17. "Suspect is a former student, MNPD say"۔ wsmv.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023 
  18. Joe Hernandez، James Doubek (2023-03-27)۔ "3 children and 3 adults are dead in a shooting at a Christian school in Nashville"۔ NPR۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2023 
  19. Lucien Bruggeman، Laura Romero، Mike Levine (2023-03-28)۔ "Who was Nashville shooter Audrey Hale?"۔ ABC News (بزبان انگریزی)۔ March 28, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2023 
  20. "What we know about the Nashville school shooter Audrey Hale"۔ The Independent (بزبان انگریزی)۔ 2023-03-28۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2023 
  21. "Investigation Continuing into Today's Active Shooter Murders at Covenant School"۔ Nashville.gov (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2023 
  22. Eric Levenson,Jennifer Henderson (2023-03-27)۔ "28-year-old woman kills 3 students and 3 adults at private Christian school in Nashville, police say"۔ CNN (بزبان انگریزی)۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023 
  23. Dave Paulson (March 27, 2023)۔ "Nashville musicians react to Covenant School shooting, call for action"۔ The Tennessean (بزبان انگریزی)۔ March 27, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2023