مندرجات کا رخ کریں

کوٹلہ ارب علی خاں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کوٹلہ ارب علی خاں ضلع گجرات تحصیل کھاریاں کا قصبہ ہے،

محل وقوع

[ترمیم]

گجرات شہر سے 45 کلومیٹر کے فاصلہ پر شمال میں واقع ہے ، کوٹلہ ارب علی خاں ایک پرانا قصبہ ہے ، یہاں پر پولیس اسٹیشن ککرالی بھی واقع ہے ، اس کے علاوہ کوٹلہ ارب علی خاں علاقہ کا بہت بڑا تجارتی مرکز بھی ہے ،جہاں تقریبا 200 سے زاہد دیہات کے لوگ خرید و فروخت کے لیے کوٹلہ مارکیٹ کا رخ کرتے ہیں،یہاں سے مین ڈیفنس روڈ بھمبر آزادکشمیر کی طرف جاتی ہے ،جیسے حال ہی میں ضلعی انتظامیہ نے کشمیر روڈ کا نام دیا ہے

یونین کونسل

[ترمیم]

کوٹلہ ارب علی خاں میں سول ہسپتال ، بوائر ڈگری کالج ، گرلز ڈگری کالج ، نادرا آفس سمیت اسپورٹس اسٹیڈیم بھی موجود ہے ،اس کے علاوہ ٹیلی فون ایسچینج بھی موجود ہے، کوٹلہ ارب علی خاں خود بھی یونین کونسل کا درجہ رکھتا ہے البتہ تھانہ ککرالی کے دیہات میں تقریبا 9 یونین کونسل ہیں جن میں کوٹلہ ارب علی خاں ، لنگڑیال ، چڑیاولہ، حسن پٹھان ،صبور، بزرگوال، دلاورپور، ککرالی،آچھ، شامل ہیں ۔

سیاست نامہ

[ترمیم]

اگر یہاں کی سیاسی شخصیات کی بات کی جائے تو علاقہ کی معروف شخصیت چوہدری عبد المالک کوٹلہ مرحوم و مغفور کے فرزند ارجمند اس علاقہ کے سیاسی وارث ہیں جن میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری نعیم رضا کوٹلہ، ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ این اے 71 و صدر مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن ،سابق ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ، ضلعی چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ،چوہدری شاہد رضا کوٹلہ سابق ناظم یونین کونسل کوٹلہ و راہنما مسلم لیگ ق ، چوہدری آصف رضا کوٹلہ شامل ہیں آپ 6 بھائی ہیں جبکہ ان کے بڑے بھائی چوہدری عبد الخالق قائد کوٹلہ اور ان کے والد محترم کو الگ الگ جہگوں پر دشمنی کے باعث قتل کر دیا گیا۔

کوٹلہ ارب علی خاں میں سن2000 سے قبل ایک پسماندہ قصبہ تھا ،پہلی بار پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر چوہدری نعیم رضا کوٹلہ نے ایک ماہر تعلیم و جرنلسٹ عامر عثمان عادل کو سیاسی میدان میں اتارا اور پنجاب اسمبلی ایم پی اے شپ کا الیکشن لڑایا ،جس پر عامر عثمان عادل کامیاب ہوئے اور ان کے نام کیساتھ ایم پی اے عامر عثمان رضا کا لفظ لگ گیا،اس دور میں کوٹلہ ارب علی خاں ترقی کے سفر کا آغاز ہوا ،نیشنل بنک کوٹلہ، نادرا آفس ، سول ہسپتال کوٹلہ سمیت دیگر منصوبہ جات پر کام کا آغاز ہوا ۔

چوہدری نعیم رضا کوٹلہ نے مسلم لیگ ق میں اپنے ایم پی اے سمیت شمولیت اختیار کر لی اور چوہدری نعیم رضا کوٹلہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے ،اس وقت چوہدری پرویز الہیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب تھے،کوٹلہ ارب علی خاں میں جب جنرل الیکشن 2007ء کا بغل بجا تو چوہدری نعیم رضا کے بھائی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے سیاسی میدان کا رخ کیا ،انھیں جب معلوم ہوا کہ ہمارے علاقہ کا پسماندہ رکھا جا رہا ہے اور علاقہ کی نمائندگی نہیں ہو سکے گی تو انھوں نے گجرات میں ایک اکٹھ سے واپسی پر ارادہ کیا ہے میں نے الیکشن نہ بھی لڑا ،لیکن اپنے علاقہ سے ہی کسی کو الیکشن لڑاؤں گا ،یوں پھر چوہدری عرفان الدین ایڈووکیٹ کا نام سامنے آیا اور آزاد امیدوار انتخابی نشان حقہ پر الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی ،آزاد امیدوار ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کی حمایت بھی آخڑی دنوں مل گئی ،یہاں سے پھر موجودہ ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی علاقہ میں سیاست کی اییس بساط ڈالی کہ اپنے مخالفین کیساتھ راضی نامے کیے اور علاقہ کی تعمیر ترقی کے لیے دن رات کوشاں رہے ،پھر چوہدری عابد رضا کوٹلہ 2 سیٹیوں پر مسلم لیگ ن کی قیادت ٹکٹ حاصل کیے ،ایم ٹکٹ ایم این اے 107 اور پی پی 115 کی ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 107 سے خود ایم این اے کا الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے اور پنجاب اسمبلی کی سیٹ پر اپنے بھائی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کو میدان میں اتارا اور وہ بھی ایم پی اے منتخب ہو گئے ، سیاست میں اور مسلم لیگ ن اپنی جماعت میں ان کی مقبولیت کا چرچا ہوا اور ایک وقت ایسا آیا کہ ضلعی چئیرمین کی سیٹ کا ٹکٹ بھی قیادت سے حاصل کر لیا اور ضلعی چیئرمین شپ بھی جیت لی اور چوہدری محمد علی تنویر ضلعی چیئرمین ضلع کونسل گجرات منتخب ہو گئے، 2018ء کے الیکشن میں تحریک انصاف کی حکومت وجود میں آئی اور قومی و صوبائی حلقوں میں تبدیلیاں بھی کی گئی ،اس کے باجودہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ ایک بار پھر این اے 71 گجرات سے قومی اسمبلی کے ارکان منتخب ہو گئے ،اس وقت پنجاب میں تحریک انصاف کی گورنمنٹ ہے اور اس کا اتحاد مسلم لیگ ق کے ساتھ چل رہا ہے ۔

مشاہیر سیاست

[ترمیم]

کوٹلہ ارب علی خاں کی دیگر سیاسی قد آور شخصیات میں چوہدری برکت مرحؤم ڈوئیاں ، ڈاکٹر اصغر مرحؤم سدوال ، چئیرمین چوہدری فتخ خاں مرحؤم چڑیاولہ، سابق ممبر ضلع کونسل و چئیرمین حاجی چوہدری محمد انور عموآنہ (مرحؤم ) کے علاوہ چوہدری محمد شہباز ککرالی راہنما مسلم لیگ ق ،ملک ندیم عاشق اعوان نائب صدر مسلم لیگ ق ضلع گجرات چوہدری ولایئت اللہ اویس ڈوئیاں ، چوہدری فہیم سرور روپیری ، چیئرمین چوہدری عباس ککرالی ، چیئرمین چوہدری محسن لنگڑیال،چوہدری یاسر الطاف جکھڑ، خان سلطان محمود خان راہنما تحریک انصاف، سابق چیئرمین راجا شبیر قیصر شیخ پور، چوہدری اکرم چئیرمین یونین کونسل بزرگوال، حاجی چوہدری مشتاق احمد بنیاں سابق ناظم ، راجا انور محمود نندوال سابق نائب ناظم یونین کونسل چڑیاولہ، ملک ساجد حسین چڑیاولہ ،باؤ چوہدری اکمل چڑیاولہ، چوہدری مظہر اقبال چڑیاولہ ، چوہدری غلام رسول جنڈالہ، چوہدری غلام عباس چک سکندر ،چوہدری زمان مہر نمبردار بنگیال ،حافظ وقار احمدمعاویہ اور نوجوان سیاسی راہنماؤں میں انعام اللہ بٹ کوٹلہ ،چوہدری ناظم جاوید عموآنہ ،چوہدری تصور حسین چک سکندر شامل ہیں