گورنمنٹ کالج اوکاڑا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گورنمنٹ کالج اوکاڑا
معلومات
تاسیس 1958ء (1958ء)
الحاق پی یو
نوع سرکاری
محل وقوع
شہر اوکاڑا
ملک پاکستان
شماریات

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، اوکاڑا (انگریزی: Government Postgraduate College, Okara) پاکستان کا ایک عوامی جامعہ ہے جو اوکاڑا، پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔[1]

تاریخی پس منظر[ترمیم]

اوکاڑا شہر کی تاریخ میں عیسوی سال 1958ء اس لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے کہ اس سال اوکاڑا شہر کی عوام کی طویل جدوجہد اور ضلع انتظامیہ و میونسپل کمیٹی حکام کی کاوشوں کی بدولت علاقہ کی دیرینہ خواہش رنگ لائی اور ایم بی ہائی اسکول اوکاڑا (Municipal Board High School, Okara) کو ترقی دے کر کالج کا درجہ دیا گیا۔ کالج کا قیام، ضلع منٹگمری (موجودہ ضلع ساہی وال) کے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) جناب اسلم فخر دین فاخر ایڈووکیٹ کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ اگرچہ کالج کا سنگِ بنیاد مغربی پاکستان کے وزیر بلدیات، جناب مخدوم زادہ سید حسن محمود (مرحوم) نے 30 اگست 1958ء کو نصب فرمایا تھا اور باقاعدہ پڑھائی کا آغاز 22 دسمبر 1958ء سے ہوا جب کالج کے پہلے پرنسپل جناب عباس اختر شیخ (مرحوم) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔[2]

ادارہ کے پرنسپل صاحبان کی فہرست[ترمیم]

  1. جناب عباس اختر شیخ مرحوم (22 دسمبر 1958ء)
  2. ڈاکٹر عطا محی الدین، پی۔ایچ۔ڈی (1961ء)
  3. جناب ایم کے نعیم مرحوم (1966ء - 13 اپریل 1978ء)
  4. ڈاکٹر فضل محمود ،ایم اے، پی ایچ ڈی (1970ء)
  5. جناب پروفیسر ایم اصغر، ایم اے (جنوری 1974ء)
  6. جناب سید عرفان رحمت (مئی 1979ء)
  7. جناب پروفیسر ایم اصغر، ایم اے (28 ستمبر 1984ء - 28 فروری 1989ء) جناب پروفیسر ایم افضل نسیم، قائم مقام (28 فروری 1989ء)
  8. جناب ڈاکٹر غٖضنفر حسین (دسمبر 1989ء)
  9. جناب اعجاز الحق (7 جولائی 1996ء)
  10. جناب اقرار احمد (25 جولائی2007ء)

فہرست نامور طلبہ[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]