گوگل+
گوگل+ کا شارہ | |
گوگل+ کا سرورق گوگل+ کا سرورق | |
سائٹ کی قسم | سماجی نیٹ ورک / شناختی خدمت |
---|---|
دستیاب | 40 سے زیادہ |
مالک | گوگل+ |
ویب سائٹ | plus |
تجارتی | ہاں |
اندراج | گوگل کھاتہ کے حامل تمام افراد کے لیے |
آغاز | 28 جون 2011ء |
موجودہ حیثیت | آن لائن |
گوگل+ (Google+ / G+:)، جس کا تلفّظ گوگل پلس (Google Plus) اور بعض اوقات اِسے اِسی طرح تحریر بھی کیا جاتا ہے، دراصل گوگل+ کے تحت کام کرنے والی ایک سوشل نیٹ ورکنگ ویب گاہ تھی۔اس سروس کو 2019ء میں بند کیا گیا۔اِس سروس کو 28 جون2011ء کو آزمائشی مرحلے میں شروع کیا گیا، یہ آزمائشی مرحلہ صرف دعوتی تھا یعنی فقط وہ لوگ اِس میں حصّہ لے سکتے تھے جن کو دعوت دی جاتی تھی۔ اگلے روز، اِس پر موجود تمام صارفین کو اپنے اٹھارہ سال سے زیادہ عمر والے دوستوں کو گوگل پلس پر دعوت دینے کی اجازت دی گئی۔ یہ اجازت بھی دوسرے روز منسوخ کردی گئی کیونکہ گوگل پلس کھاتوں کی مانگ بہت زیادہ ہو گئی تھی۔ 6 اگست کو ہر گوگل پلس رُکن کے پاس 150 لوگوں کو دعوت دینے کا اختیار تھا، تاہم 20 ستمبر 2011ء کے دِن اٹھارہ سال اور اِس سے زیادہ عمر والے افراد کے لیے خدمت بغیر دعوت کی ضرورت کے کھول دی گئی۔
بڑھوتری
[ترمیم]14 جولائی 2011ء کو، خدمت کے شروع ہونے کے صرف دو ہفتے بعد، گوگل نے اعلان کیا کہ گوگل پلس پر صارفین کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ ایک ماہ عمل میں رہنے کے بعد، اِس کے صارفین کی تعداد دو کروڑ پانچ لاکھ ہو گئی۔
زبانیں
[ترمیم]گوگل+ کا انٹرفیس (interface) 60 زبانوں میں دستیاب تھا جن میں اُردو، عربی اور فارسی شامل تھیں۔
نیز دیکھیے
[ترمیم]- گوگل مواقع (Google sites)
- سماجی نیٹ ورکی مواقع کی فہرست (list of social networking websites)