البومن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

الیومنہومیو پیتھی کی کثیر الاستعمال دوا کا نام ہے۔
دنیائے ہومیوپیتھی میں ڈاکٹر ولیم بورک کی کثیر المطالعہ تصنیف " بورک میٹریا میڈیکا " کلیدی حیثیت رکھتی ہے جس کے انگریزی میں نوایڈ یشن شائع ہو چکے ہیں اور یہ دوامیٹریامیڈ یکا میں (27) نمبر پر ہے،

alt text
alt text

علامات دوا[ترمیم]

اس کا استعمال انتڑیوں سے متعلق علامتوں کی بنا پر ہوتا ہے، سخت قبض ٹائیفایئڈ میں انتڑیوں سے خون گرنا، ٹائیفائیڈ کی یہ حالت عموماَ جسم کے سبھی پٹھوں میں فالج جیسی کمزوری کے مشابہ ہے، سختی آنے کا رحجان، پٹھوں کی افزائش میں سستی آتی ہے، زبان، معاءمستقیم اور بچے دانی کے پٹھے سخت ہو جاتے ہیں، ایسے زخم جن کی تہ سخت ہو۔ یہ دوا بوڑھوں کے اس برانکائی ٹس میں کار آمد ہے، جبکہ سانس کی نالی میں خشکی ہو اور گھٹن کا احساس ہو، دماغ کا جزوی فالج، نگلنے میں مشکل آئے۔ بالخصوس پتلی چیزیں، سختی آنے کا رحجان، زبان کی سختی۔

سر[ترمیم]

جلن کے ساتھ درد جیسے چندیا پر بوجھ رکھا ہے، ہاتھ کے دباﺅ سے وہ جلن گھٹ جاتی ہے، سر چکرائے اور معدہ میں کمزوری کا احساس، بال گریں۔

گلا[ترمیم]

گلا ڈھیلا، بلغمی جھلّیاں سُرخ اور متورم، کھانسی آئے، گلے میں سرسراہٹ ہو۔ گلے میں سردی کا رحجان، ٹانسل بڑھے ہوئے اور سخت، خوراک کی نالی میں نے چیتک جلن کے ساتھ درد، آوازمکمل طور پر بیٹھ جائے، جب بھی سردی لگے، گلا خراب ہو جائے خوراک کی نالی میں گھٹن۔

دل[ترمیم]

دائیں کروٹ لیٹنے سے دھڑکن ہونے لگے۔

معاءمستقیم[ترمیم]

نہایت سخت قبض، کئی کئی دن تک رفع حاجت کی خواہش نہ ہو، رفع حاجت کی خواہش بار بار ہو مگر پاخانہ پوری طرح خارج نہ ہو، انتڑیوں میں پاخانہ خارج کرنے کی طاقت نہیں رہتی، بڑے سخت سدّے نکلیں پھر بھی یہ محسوس ہو کہ جیسے آنت بھری ہوئی ہے رفع حاجت کے بعد خارش ہو، رفع حاجت کے بعد بہت دیر تک پاخانے کے راستے میں درد ہوتا رہتا ہے، خونی بواسیر، مبرز کا رنگ زرد، جیسے بچوں کی ہو، انتڑیوں سے خون گرے۔

زنانہ[ترمیم]

بچہ دانی کی گردن اور چھاتے وں کے غدود مے ں سختی آنے کا رحجان (کاربواے نی مے لس، کونے م) فرج سے پے لے رنگ کا اخراج ہو، پرانا سوزاک جس مے ں پے لے رنگ کا موادآئے اور پے شاب کے راستے کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے گولے بن جائے ں۔ فرج کے چھالے جو بڑھ کر آپس مے ں مل جائے ں ( کالوفائی لم )حے ض کا خون پانی جے سا۔

آلات تنفّس[ترمیم]

خون تھوکے، چھاتی مے ں بہت کمزوری، کف تھوک نہ سکے بوڑھوں کی کھانسی جو صبح سوے رے آئے اس مے ں رے شہ دار کف بکثرت نکلے، دمہ۔

جلد[ترمیم]

زخم جس کا پیندا سخت ہو، جب غدود سخت ہو گئے ہوں تب اور کینسر میں اس دوا پر توجہ دینی چاہیے، رگیں پھیل جاتی ہیں اور ان سے خون گرنے لگتا ہے دیرینہ ورم کے بعد سختی آجائے، غدود پھول کر سخت ہو جاتے ہیں، بال گریں، فوطوں اور آلہ تناسل کی پشت کا ایگزیما۔ شاخہائے وجود :۔ تمام پٹھوں میں کمزوری آتی ہے، بالخصوص ٹانگوں اور بازووں میں، اعضاءمیں سکڑا و یا گھٹن کا احساس۔

کمی و بے شی[ترمیم]

بیشی، سردی سے، ماسوائے درد سر کے جسے سردی سے افاقہ ہوتا ہے۔

طاقت[ترمیم]

ایک سے 30 تک زیادہ اونچی طاقتیں زیادہ موثر ثابت ہوئی ہیں، پھٹکری کا دس گرین سفوف زبان ڈال سے دمہ کا دورہ رک جاتا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. بورک میٹریا میڈیکا