آبادان
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| آبادان | |
| Abadan | |
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| صوبہ | خوزستان |
| ضلع | آبادان |
| منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت +3:30 |
|
|
|
آبادان جنوب مغربی ایران کے صوبہ خوزستان کا ایک شہر ہے۔ یہ ایران-عراق سرحد پر خلیج فارس کے قریب جزیرہ آبادان پر واقع ہے جس کے مغرب میں دریائے اروند اور مشرق میں دریائے قارون کی ایک شاخ بہتی ہے۔
یہ ضلع آبادان کا صدر مقام ہے۔ 2005ء کے مطابق شہر کی آبادی 4 لاکھ 15 ہزار سے زائد ہے۔ ایران اور عراق کے درمیان آٹھ سالہ جنگ کے باعث شہر کی آبادی صفر ہو گئی تھی۔ 1992ء میں صرف 84 ہزار 774 افراد اس شہر میں دوبارہ بسنے کے لیے آئے۔ 2001ء میں شہر کی آبادی دو لاکھ سے بھی بڑھ گئی اور اس کے بعد اس میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
| ویکیمیڈیا العام میں آبادان سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |