آبشاری

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

آبشاری (cascade) کا لفظ متعدد علمی (بطور خاص سائنسی) مضامین میں کسی بھی ایسے موقع پر استعمال کیا جاسکتا ہے کہ جہاں متعدد مظاہر یا عوامل یکے بعد دیگرے واقع ہو رہے ہوں یا کوئی آگلا مظہر یا عمل کسی پچھلے مظہر یا عمل کے زیر اثر آکر اپنا فعل انجام دے رہا ہو۔ مثال کے طور پر ویکیپیڈیا پر کوئی صفحہ اگر محفوظ کیا جاتا ہے تو اس صفحے سے متعلقہ (یعنی اسکے زیراثر) صفحات بھی خودبخود حفاظت میں لاۓ جاسکتے ہیں اور اسے آبشاری حفاظت (cascading protection) کہا جاتا ہے۔ اسی طرح علم کیمیاء میں اگر کوئی تعامل اپنے سے پہلے یا پچھلے تعامل کے زیر اثر ہو اور پھر بذات خود اس تعامل کے زیر اثر کوئی اس سے اگلا تعامل ہو تو اسطرح کے تعملات کی زنجیر کو آبشاری تعملات (cascading reaction) کہا جاۓ گا۔