آبشار
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جب دریا کے راستے میں نرم و سخت چٹانوں کی افقی تہیں یکے بعد دیگرے واقع ہوں نیز ان کی موٹائی بھی زیادہ نہ ہو تو دریا نرم چٹانوں کو پہلے کاٹ ڈالتا ہے۔ چنانچہ نرم و سخت چٹانوں کا سیڑھی دار سلسلہ وجود پذیر میں آتا ہے جس پر دریا کچھ دور بہتا، پھر کودتا اور پھر بہتا ہے۔ دریا کے اس طرح کے بہاؤ کو آبشیب کہتے ہیں۔ اگر چٹانوں کی موٹائی زیادہ ہو اور نرم چٹانیں کٹ جائیں اور سخت چٹانیں اپنی جگہ باقی رہیں تو پانی ایک چادر کی شکل میں بلندی سے گرتا ہے۔ اسے آبشار (انگریزی:Waterfalls، عربی: شلال) کہا جاتا ہے۔ کسی دریا کے سفر میں یکے بعد دیگرے کئی آبشار بھی آ جاتے ہیں۔ جو سلسلۂ آبشار یا آب شر شر کہلاتے ہیں۔ جس جگہ پر آبشار گرتا ہے وہاں گڑھا بن جاتا ہے اسے ظرف گڑھا (Pot Hole) کہا جاتا ہے۔
عظیم آبشاریں [ترمیم]
- اینجل آبشار: وینیزویلا میں واقع دنیا کی بلند ترین آبشار
- اگوازو آبشار: برازیل اور ارجنٹائن کی سرحد پر واقع ایک بلند اور وسیع آبشار
- نیاگرا آبشار: امریکہ اور کینیڈا کے درمیان واقع براعظم شمالی امریکہ کی سب سے بڑی اور دنیا کی مشہور آبشار
- وکٹوریا آبشار: زمبابوے اور زیمبیا کے درمیان دریائے زمبیزی پر واقع دنیا کی سب سے بڑی آبشار
بیرونی روابط [ترمیم]
دنیا بھر کی آبشاروں کی معلومات
| ویکیمیڈیا العام میں آبشار سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |