خط استوا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
خط استوا is located in زمین
خط استوا
دنیا کے نقشے میں خط استوا، سرخ رنگ میں بتائی گئی ہے۔

خط استوا (Equator) گلوب یا دنیا کے نقشے پر اس کے بالکل درمیان میں شرقاً غرباً کھینچا گیا ایک فرضی خط یا لکیر ہے۔ یہ خط ہماری دنیا کو شمال اور جنوب کی طرف دو برابر حصوں میں تقسیم کر دیتا ہے۔ استوا عربی زبان میں برابر کو کہتے ہیں۔

خط استوا اور اس کے آس پاس کے علاقے زمین کے بالکل وسط میں ہونے کی وجہ سے خاص طرح کے موسم (منطقہ حارہ) میں رہتے ہیں۔ یہاں سارا سال مسلسل دھوپ پڑتی ہے اور سارا سال بارشیں ہوتی رہتی ہیں، جس کے نتیجے میں زندگی کی مختلف اقسام کا جو تنوع یہاں نظر آتا ہے وہ زمین پر کسی اور مقام پر یوں نہیں پایا جاتا۔

استوائی خطے کے اہم علاقوں میں ایمیزن، وسطی افریقا اور جنوب مشرقی ایشیا کے جنگلات شامل ہیں۔

خط استوا کے علاقہ میں زیادہ نمی ہونے کی وجہ یہ ہے کہ مخصوص موسمی حالات کے پیش نظر شمال اور جنوب کی سمت میں واقع آس پاس کے علاقوں کی نمی کھنچ کر خط استوا کے علاقوں کی طرف آ جاتی ہے۔ چنانچہ خط استوا کے شمال اور جنوب دونوں طرف کے علاقے نمی کی قلت کا شکار رہتے ہیں۔ یہی وجہ سے کہ وہاں بڑے بڑے صحرا وجود میں آگئے ہیں۔ مثلا صحراۓ اعظم، صحرائے ربع الخالی، صحرائے تھل، صحرائے تھر، صحرائے کالاہاری، صحرائے سمپسن اور چلی میں واقع صحرائے ایٹاکاما وغیرہ۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]