آلابرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

آلابرق دراصل برقی مولد کا دوسرا نام ہے، اِس سے مراد ایک ایسے مولّد کے لی جاتی ہے جو مبدلہ (commutator) کو استعمال کرتے ہوئے راست رو (direct current) پیدا کرتا ہے۔ اِس لئے اِس کو برق ساز بھی کہاجاسکتا ہے۔

‎فیراڈے کا ڈائنامو‎

مائیکل فیراڈے نے سب سے پہلے سن1831میں آلابرق ایجاد کیا. آلابرقات پہلے ایسے برقی مولّدات تھے جو صنعت کیلئے طاقت فراہم کرنے کے قابل تھے اور جس پر بعد میں آنے والے برقی محرک، مناوب رَو تناوبگر (alternating-current alternator)، چرخانی مبدل (rotary converter) اور کئی دیگر برق تحویلی اختراعات (electric-power conversion devices) کی بنیاد تھی۔

طریقۂ عمل[ترمیم]

ڈائنامو روٹر(ROTOR) سے منسلک ایک کوائل، مبدلہ(کاربن برش) اور مستقل مقناطیسوں پر مشتمل ہوتا ہے. کوائل کو گھمانے سے راست رَو پیدا ہوتا ہے. رَو کی مقدار اور وولٹیج کوائل میں ٹرنز کی تعداد،مقناطیسوں کی طاقت (MAGNETIC FLUX) اور زیادہ تیزی سے گھمانے (higher rpm) پر منحصر ہے.

زیادہ طاقتور ڈائنامو کو ڈیم کے ٹربائن سے منسلک کرکے چلایا جا سکتا ہے. لیکن یہ طریقہ متروک ہوچکا ہے. کیونکہ راست رَو کے قوائد مُناوِب رَو کی نسبت بہت کم ہیں. اس لئے اب پاورپلانٹس،گاڑیوں اور اندرونی احتراقی انجنوں(INTERNAL COMBUSTION ENGINES) میں تناوبگر ہی استعمال ہوتا ہے.

نیز دیکھئے[ترمیم]