آموختار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

آموختار (tutorial) اصل میں ایک قسم کے درس کو کہا جاتا ہے جو کہ کسی کتاب کا کوئی سبق بھی ہوسکتا ہے اور یا پھر کسی تختۂ سیاہ پر کی جانے والی وضاحت کی صورت میں اور یا پھر یہ کسی جالکار پر کسی قسم کی تربیت کی شکل میں بھی۔ سبق ، تعلیم یا درس کے برعکس آموختار کی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ اس سے مراد لغتی اعتبار سے انفرادی یا چند افراد کے گروہ کو دی جانے والی تربییت کی لی جاتی ہے جو کہ کسی اتالیق (tutor) کی جانب سے بھی دی جاسکتی ہے اور یا پھر کسی آلے کی جانب سے بھی جیسے کہ آج کل حبالہ محیط عالم کے کسی موقع روۓ خط پر دی جانے والی ؛ موقع ، یا کسی مصنع لطیف کے استعمال کے بارے میں ہدایات کے مجموعے کو بھی اسی آموختار کے زمرے میں شامل کر لیا جاتا ہے۔