ابوالحسن عبیداللہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فقہ حنفیکے معروف بزرگ اوراصول الکرخی نامی کتاب کے مصنف۔

نام[ترمیم]

آپ کا نام ابو الحسن عبید اللہ بن الحسین ہے اور آپ ابو الحسن کرخی کے نام سے معروف ہیں۔ آپ بغداد(عراق) کے محلہ کرخ کے رہنے والے تھے۔ آپ کی پیدائش 260ھ بمطابق873ء۔874ء میں ہوئی جبکہ سنہ وفات 340ھ بمطابق952ء ہے۔ آپ کبارمحدثینمیں سے امام ابن ماجہامام نسائی کے ہم سن معاصر تھے۔ اور اپنے دور کے سب سے بڑے حنفیفقیہ مشہورتھے آپ کوحنفیمذہب میں مجتہدفی المسائل کہاجاتاہے۔