اسپرانٹو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
اسپرانٹو
Flag of Esperanto.svg
Created by زمن ہوف
تاریخ 1887ء
Setting and usage International auxiliary language
Users Native: 200 to 1,000  (1996)
L2 users: 10,000 to 2,000,000
Purpose
خطات لاطینی (اسپرانٹو ابجدیہ)
مآخذ Vocabulary from Romance and Germanic languages; phonology from سلافیہ زبانیں
سرکاری حیثیت
نظمیت از Akademio de Esperanto
رموزِ زبان
آئیسو 639-1 eo
آئیسو 639-2 epo
آئیسو 639-3 epo
{| style="text-align:left;"

|- | colspan=3 class="boilerplate metadata" style="line-height: 10pt; padding: 0.5em" | This page contains IPA phonetic symbols in Unicode. Without proper rendering support, you may see question marks, boxes, or other symbols instead of Unicode characters.

|}

اس آواز کے متعلق اسپرانتو ایک مصنوعی بین الاقوامی زبان جس کو ایک روسی فاضل زمن ہوف نے 1859ء میں مرتب کیا۔ اس کی ترویج کا مقصد بین الاقوامی رسل و رسائل میں آسانیاں بہم پہنچانا تھا۔ یہ زبان یورپ کی اہم زبانوں کے مصادر سے بنائی گئی تھی۔ اس کا لہجہ بھی صوتی اصولوں پر مبنی ہے.ایک مفید کوشش تھی مگر اس کا رواج عام نہ ہوسکا۔

استعمال[ترمیم]

اسپرانتو کو ثقافتی، بین الاقوامی اور فلسفی مقاصد کے علاوہ ٹیلی وژن اور ریڈیو کی عام نشریات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آج دنیا میں 20 لاکھ کے قریب لوگ اس زبان کو بول سکتے ہیں۔ اسپرانتو دنیا کے کسی ملک کی سرکاری زبان نہیں ہے . اسپرانتو زبان سیکھ کر پوری دنیا میں لوگ اپنی ثقافت ، ادب ، فلسفہ ، شاعری ، خیالات اور دین کی بابت آگاہی دے سکتے ہیں . پاکستان میں اسپرانتو زبان کے فروغ کے لۓ علامہ مضطر عبا سی [مری، پیدايش :1931ء وفات :26 فروری 2004ء ] نے پاکستان اسپرانتو ایسو سی ایشن [پاکیسا] کے نام سے 1978ء میں تنظیم بنائی اور متعدد کتابیں لکھیں ان میں نمایاں اسپرانتواردو ریڈر اور اسپرانتو اردو لغت ھیں. انھوں نے قرآن پاک کا اسپرانتو زبان میں ترجمہ بھی کیا. انہوں نے احادیث کا مجموعہ رحمت عالم حضرت محمّد صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کے نام سے بھی ایک کتاب لکھی . پروفیسر علامہ مضطر عباسی کو اسپرانتو زبان کے علاوہ آٹھ دیگر زبانوں پر بھی عبور حاصل تھا . اسپرانتو کے فروغ کے لئے پاکستان میں پروفیسر علامہ مضطر عباسی کے علاوہ غلام نبی پرواز [ملتان] ، پروفیسر محمّد صدق چیمہ [راولپنڈی] ، طارق عمر چوہدری [ملتان] ، امجد بٹ [مری] ، عامر بشیر بھٹی [ملتان] ، پروفیسر سعید احمد فارانی [جہلم] اور شببر احمد سیال [لاہور] نے بہت کام کیا .

زبان سکھانے میں مدد[ترمیم]

اسپرانتوکو دوسری زبانیں سیکھنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک روسی سانسدان ہیلمار فرانک کے مطابق اسپرانتوکئ زبانوں کا سیکھنا آسان بنا دیتی ہے مثلآ: روسی کا سیکھنا 25٪ زیادہ آسان ہو جاتا ہے؛ جرمن کا 30٪، انگریزی کا 40٪، اور فرانسیسی کا 50٪۔ پاکستان میں اسپرانتو کی ترویج و فروغ کے لئے پاکستان اسپرانتو ایسوسی ایشن [پاکیسا] کام کر رہی ہے . پاکیسا کا مرکزی دفتر ملتان میں ہے . لاہور ، راولپنڈی ، مری ، اسلام آباد ، جہلم ، پشاور ، کوئٹہ ، کراچی اور آزاد کشمیر میں اسپرانتو سکھانے کی اکیڈمیاں موجود ہیں .

بیرونی روابط[ترمیم]

(Pakistan Esperanto Association (PakEsA (http://www.pakesa.org) (Universal Esperanto Association (UEA www.uea.org