لاس ویگاس، نیواڈا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(اس ویگاس, نیواڈا سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
لاس ویگاس کا ایک طائرانہ منظر

لاس ویگاس (جسے مختصراً ویگاس بھی کہا جاتا ہے) امریکی ریاست نیواڈا کا سب سے بڑا شہر ہے۔ جو تعطیلات کے ایام گزارنے، خریداری، تفریح اور قمار بازی کے لیے بین الاقوامی شہرت رکھتا ہے۔ 1905ء میں قائم کرنے کے بعد اسے 1911ء میں باضابطہ شہر کا درجہ دیا گیا۔ یہ 20 ویں صدی میں قائم کیا گیا امریکہ کا سب سے بڑا شہر ہے۔

2005ء کے مطابق شہر کی کل آبادی تقریباً ساڑھے 5 لاکھ ہے۔

امریکہ میں قمار بازی کے مرکز کی حیثیت سے اسے دنیا کا تفریحی دارالحکومت بھی کہتے ہیں جبکہ الکحل کے مشروبات کی ہمہ وقت دستیابی، قانونی جوئے بازی اور بالغان کے لیے تفریح کے مرکز کی حیثیت سے اسے "شہرِ عصیاں" (Sin City) بھی کہا جاتا ہے۔ شہر کی اس فریب نظری کے باعث یہ فلموں اور ٹیلی وژن پروگراموں کے تیار کنندگان کے لیے بڑی کشش کا حامل ہے۔


جڑواں شہر[ترمیم]