اصطناعی عصبی جالکار
| اصطلاح | term |
|---|---|
|
اصطناعی |
artificial |
مصنوعی عصبی جالکار، جسے عموماً عصبی جالکار پکارا جاتا ہے، ریاضیاتی تمثیل یا شمارندی تمثیل ہے جس کی کوشش حیاتیاتی عصبی جالکاروں کی ساخت اور/یا کارکردگی کی تشبیہ کرنے کی ہوتی ہے۔ یہ مصنوعی عصبونات کے بین المتواصل گروہ پر مشتمل ہوتا ہے جو اطلاعات پر عملکاری اتصالیت طریقہ سے شمارندگی کر کے انجام دیتا ہے۔ زیادہ تر یہ تلاوم نظام ہوتا ہے جو سیکھ-حالت میں اپنی ساخت کو اندرونی یا بیرونی اطلاعات جو جالکار میں سے گزرتی ہیں کے مطابق تبدیل کرتا ہے۔ جدید عصبی جالکار لالکیری احصائی معطیات تمثیل آلات ہیں۔ یہ ادخال اور اخراج کے درمیان پیچیدہ نسب کو تمثیل کرنے یا معطیات میں قرینہ ڈھونڈنے کے کام آتے ہیں۔
[ترمیم] پس منظر
عصبی جالکار سادہ عملکاری عناصر عصبونات کے جالکار پر مشتمل ہوتا ہے، جو پچیدہ سلوک کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، اور یہ سلوک عملکاری عناصر کے درمیان اتصال اور عنصری نیمپیما سے جبر ہوتا ہے۔ اس طرزیات کا اصل الہام مرکزی عصبی نظام اور عصبونات (اور ان کے محوار، تغصن، اور مشبک) کے مطالعہ سے پیدا ہوا، جو ایک نہایت اہم اطلاعاتی عملکاری عنصر ہیں (دیکھو علم الاعصاب)۔ عصبی جالکار کی تمثیل میں، سادہ عقدہ جنہیں بیشتر عصبون، عملکاری عنصر یا اکائیاں کہتے ہیں، کا آپس میں اتصال کیا جاتا ہے جس سے عقدوں کا جالکار بنتا ہے؛ جس سے اصطلاح عصبی جالکار نکلی۔ اگرچہ عصبی جالکار کا تلاومی ہونا لازم نہیں، اس کا ممارستی استعمال ایسے الخوارزم سے طرحدار ہوتا ہے جو جالکار کے اتصالوں کے ازر (وزن) کو تبدیل کرتے ہیں جس سے مطلوبہ اشارہ بہاؤ پیدا ہو۔