امیر حبیب اللہ خان
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پیدائش: 1872ء
انتقال: 20 فروری 1919ء
والئی افغانستان امیر عبدالرحمن کے بڑے بیٹے تھے۔ سمرقند میں پیدا ہوئے ۔ ان کے عہد میں انگریزوں نے افغانستان کی خارجی اور داخلی امور میں کامل آزادی تسلیم کر لی۔ 1905ء میں ہندوستان کا سفر کیا۔ اور اسلامیہ کالج لاہور کا سنگ بنیاد رکھا، کالج کا حبیبیہ ہال انکے نام سے منسوب ہے۔ ان کے زمانے میں افغانستان میں ڈاکٹری علاج شروع ہوا۔ مغربی طرز کے مدرسے کھولے گئے اور پن بجلی گھر قائم ہوا۔ جلال آباد کے قریب شکار گاہ میں قتل ہوئے۔1901 سے لے کر 1919 تک افغانستان پر حکومت کی۔
| ویکیمیڈیا العام میں امیر حبیب اللہ خان سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |