اناکسی مینس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

600 ق م

یونانی فلسفی ، فلسفے کے اس مکتب فکر سے تعلق رکھتا تھا جسے فلسفے کی تاریخ مین ملطائی مکتب فکر کہتے ہیں۔ تھیلس کے نظریے کے برعکس (جس نے پانی کو کائنات کا بنیادی عنصر قرار دیا تھا) اناکسی مینس کا خیال تھا کہ ہوا ایک ایسا بنیادی عنصر ہے جس سے ساری کائنات بنی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر ہوا کو کائنات کا بنیادی عنصر مان لیاجائے تو فطرت اور دنیا کے تمام مختلف اور متنوع مظاہر کی آسانی سے تشریح کی جاسکتی ہے۔