ایسپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

Aesop

چھٹی صدی ق م

ایسپ

یونان کا مشہور معروف قصہ گو جس کی حکایتیں اتنی مقبول ہوئیں کہ صدیوں تک زبان زد عام رہیں۔ اس کے صحیح حالات کا علم نہیں۔ البتہ یونانی مورخ ہیروڈوٹس نے لکھا ہے کہ وہ بچپن میں کسی کا غلام تھا۔ آزاد ہونے پر لیڈیا اور یونان کا سفر کیا اور اسی سفر کے دوران میں دلچسپ اور سبق آموز کہانیاں لکھیں۔ بعض محققین کے نزدیک یونان کا ایسپ اور مشرق کا حکیم لقمان ایک ہی شخص تھے۔