باب:بھارت/Selected article/1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
موہن داس کرمچند گاندھی
موہن داس کرمچند گاندھی

موہن داس کرمچند گاندھی (گجراتی: મોહનદાસ કરમચંદ ગાંધી؛ ہندی: मोहनदास करमचंद गांधी؛ 2 اکتوبر 1869 تا 30 جنوری 1948) بھارت کے سیاسی اور روحانی رہنماء اور آزادی کی تحریک کے اہم ترین کردار تھے۔ انہوں نے ستیہ گرہ کو اپنا ہتیار بنایا۔ ستیہ گرہ، ظلم کے خلاف عوامی سطح پر منظم سول نافرمانی ہے جو عدم تشدد پر مبنی ہے۔ یہ طریقئہ کار ہنددستان کی آزاد کی وجہ بنی۔ اور ساری دنیا کے لئے حقوق انسانی، اور آزادی کے تحاریک کےلئے روح رواں ثابت ہوئ۔ بھارت میں انھیں احترام سے مہاتما گاندھی اور باپو جی کہا جاتا ہے۔ انہیں بھارت سرکار کی طرف سے بابائے قوم(راشٹر پتا) کے لقب سے نوازا گیا ہے۔ گاندھی کی یوم پیدائش (گاندھی جینتی) بھارت میں قومی تعطیل کا درجہ رکھتا ہے ور دنیا بھر میں یوم عدم تشدد کی طور پر منایا جاتا ہے۔ 30 جنوری 1948 کو ایک ہندو قوم پرست ناتھو رام گوڈسے نے انکا قتل کر دیا۔
جنوبی افریقہ میں وکالت کے دوران، رہائشی ہندوستانی فرقہ کے شہری حقوق کی جدوجہد کے لئے سول نافرمانی کا استعمال پہلی بار کیا۔ 1915ء میں ہندوستان واپسی کے بعد، انہنوں نے کسانوں اور شہری مزدوردں کے ساتھ بےتحاشہ زمین کی چنگی اور تعصب کے خلاف احتجاج کی۔ 1921ء میں انڈین نیشنل کانگریس کی قیادت سنبھالنے کے بعد، گاندھی ملک سے غربت کم کرنے ، خواتین کے حقوق کو بڑھانے ، مذہبی اور نسلی خیرسگالی، چھواچھوت کے خاتمہ اور معاشی خود انحصاری کا درس بڑھانے کی مہم کی قیادت کی. انہوں نے سوراج یا غیر ملکی تسلّط سے بھارت کی آزادی حاصل کرنے کا عظم کیا۔ گاندھی نے مشہور عدم تعاون تحریک کی قیادت کی۔ جو کہ 1930ء میں مارچ سے برطانوی حکومت کی طرف سے عائد نمک چنگی کی مخالفت میں 400 کلومیٹر (240 میل) لمبی دانڈی نمک احتجاج سے شروع ہوئ۔ اس کے بعد ، 1942 میں ، انہوں نے بھارت چھوڑو سول نافرمانی تحریک کا آغاز فوری طور پر آزادی کا مطالبہ کے ساتھ کیا. گاندھی دونوں جگہ جنوبی افریقہ اور بھارت میں کئی سال جیل میں گزارے.
عدم تشدد کے پیشوا طور پر ، گاندھی سچ بولنے کی قسم کھائی تھی اور دوسروں سے ایسا ہی کرنے کی وکالت کی. وہ سادہ زندگی بسر کرتے تھے۔ وہ سابرمتی آشرم میں رہتے، کپڑے کی طور پر روایتی ہندوستانی دھوتی اور شال کا استعمال کرتے، جو وہ خود سے چرخے پر بنتے۔ وہ سادہ اور سبز کھانا کھاتے، وہ روحانی پاکیزگی اور سماجی احتجاج کے لئے لمبے اپاس(روزہ) رکھتے۔