گجراتی زبان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(گجراتی سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

بھارت کی ریاست گجرات کی زبان کو گجراتی کہا جاتا ہے۔ گجراتی ہند-آریائی زبان ہے۔ یہ ہند یوروپی زبانوں کے گروہ کا ایک حصہ ہے۔جدید گجراتی زبان قدیم گجراتی زبان سے وجود میں آئی ہے جدید راجستھانی زبان سے اس کا کینڈا بہت ملتا جلتا ہے۔پوری دُنیا کے تقریباً ۵۰لاکھ افراد گجراتی زبان بولتے ہیں۔ یہ ہندوستان کی ریاستِ گجرات کی سرکاری زبان بھی ہے۔ ہندی زبان کی مانند دیوناگری رسم الخط میں لکھی جاتی ہے۔ ہندی رسم الخط میں تما م حروف کے سر پر ایک افقی خط کھنچا ہوتا ہے ، جو گجراتی حروف میں نہیں ہوتا۔