باب:واقعہ کربلا/واقعات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حسین بن علی سے بیعت کے مطالبہ کے بعد قافلہ حسینی کی مدینہ سے روانگی سے شروع ہو کر قافلہ حسینی کی واپس مدینہ آمد تک کے واقعات ۔

سنہ 60 ھ

تاریخ واقعہ
15 رجب معاویہ بن ابی سفیان کی موت۔
28 رجب سنہ 60 (ہفتہ کی شب) امام حسین علیہ السلام کی حج کی ادائیگی کے لئے مدینہ سے مکہ روانگی۔
3 شعبان (شب جمعہ) امام حسین علیہ السلام کا مکہ میں داخلہ۔
10 رمضان عبد اللہ بن مسمع ہمدانی اور عبد اللہ بن وال کے توسط سے امام حسین(ع) کے لئے کوفیوں کے پہلے خطوط کی وصولی۔
12 رمضان قیس بن مُسْهِر صَیداوی، عبد الرحمٰن بن عبد اللہ ارحبی اور عمارہ بن عبد سلولی کے توسط سے امام حسین علیہ السلام کو 150 خطوط کی وصولی۔
14 رمضان ہانی بن ہانی سبیعی اور سعید بن عبد اللہ حنفی کے توسط سے کوفہ کے عمائدین کے خطوط کی وصولی۔
15 رمضان مسلم بن عقیل کی مکہ سے ایلچی کے فرض کی انجام دہی کے لئے کوفہ کی جانب روانگی۔
5 شوال حضرت مسلم کا کوفہ میں داخلہ۔
8 ذوالحجہ (منگل) امام حسین علیہ السلام کی حج کو عمرہ می بدل کر مکہ سے روانگی۔
8 ذوالحجہ کوفہ میں مسلم بن عقیل کا قیام۔
9 ذوالحجہ حضرت مسلم کی شہادت۔

سنہ 61 ه‍

تاریخ واقعہ
2 محرم امام حسین علیہ السلام کا کربلائے معلی میں داخلہ۔
3 محرم عمر بن سعد کی 4000 کے لشکر کے ساتھ کربلائے معلی آمد۔
6 محرم حبیب بن مظاہر کی قبیلۂ بنی اسد سے امام حسین علیہ السلام کی نصرت کی درخواست اور اس دعوت پر ان کا انکار۔
7 محرم امام حسین علیہ السلام اور اصحاب و انصار پر پانی کی بندش۔
9 محرم تاسوعا اور کربلا میں شمر بن ذی الجوشن کی آمد۔
9 محرم عمر بن سعد کا امام علیه السلام کو اعلان جنگ اور آپ(ع) کی طرف سے مہلت کی درخواست۔
10 محرم واقعہ عاشورہ اور شہادت امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت علیہم السلام و اصحاب کی شہادت۔
11 محرم اسیران اہل بیت(ع) کی کوفہ روانگی۔
11 محرم (غاضریہ کے بنو اسد کے ہاتھوں شہداء کی تدفین) ۔
1 صفر اہل بیت علیہم السلام اور امام حسین علیہ السلام کے سر مبارک کا شام میں داخلہ۔
20 صفر اربعین حسینی اور اہل بیت علیہم السلام کا کوفہ میں دوبارہ آمد۔
20 صفر اہل بیت علیہم السلام کی شام سے مدینہ روانگی (بعض اقوال کے مطابق)۔