باب:کتب/Selected article/5

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات یہ ایک کتاب ہے جو ایک امریکی ماہر فلکیات اور مورخ ڈاکٹر مائیکل ایچ ہارٹ نے 1978ء میں شائع کی۔ اس میں انسانی تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات کی درجہ بندی ہے۔ جس میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہلا، نیوٹن کو دوسرا اور مسیح کو تیسرا درجہ دیا گیا ہے۔مائیکل ایچ ہارٹ، کتاب کے دیباچے میں ہی وضاحت کرتا ہے کہ یہ کتاب متاثر کن شخصیات کی ہے، نہ کہ انتہائی عظیم، اس کتاب میں مصنف نے صرف انہی افراد کو شامل کیا ہے جن کے کسی ایک یا بہت سے کارناموں کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان سے اثر قبول کیا، یا متاثر ہوئے۔ وہ کارنامے جن کی وجہ سے ایک بڑی آبادی کی زندگی میں واضح تبدیلی آئی ہو یا لائی گئ ہو۔یہ فہرست براہ راست اثر انداز ہونے والوں کی ہی نہیں ہے اس میں وہ لوگ بھی ہیں جو بنیاد رکھنے والے، یا کسی مکتبہ فکر کے بانی ہیں۔جیسے مختلف مذاہب کے بانیان، اور موجد، دریافت کنندگان، ادیب، مصور، فلسفی، سیاسی اور فوجی شخصیات کو اس میں شامل کیا گيا ہے۔ اس میں صرف معلوم تاریخ کی ہی شخصیات سے بحث کی گئ ہے، قبل از تاریخ کے نامعلوم افراد کو جگہ نہیں دی گئ، جیسے پہیہ ایجاد کرنے والا نامعلوم شخص اس میں جگہ نہیں پا سکا۔