باب:کرکٹ/منتخب فہرست/1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شاہد آفریدی نے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے خلاف 1998–99 میں 52 دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں

کرکٹ کی اصطلاح میں سے مراد کسی بھی گیند باز کے لیے اولین میچ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹ لینا ہے۔ یہ کارکردگی بہت اعلی مانی جاتی ہے۔ جنوری 2015ء تک 144 کرکٹ کھلاڑی اولین ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ جن میں سے دس کھلاڑی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ پاکستان کے کھلاڑی سات مختلف ممالک ، تین بار نیوزی لینڈ، دو بار آسٹریلیا اور ایک ایک بار بنگلہ دیش، بھارت، انگلستان، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف اولین میچ میں پانچ وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ ان دس مواقع پر پاکستان نے چار مرتبہ میچ جیتا جبکہ چھے مرتبہ میچ "بے نتیجہ" رہا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے آٹھ مختلف مقامات پر اولین ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا جن میں پانچ بیرون ملک مقامات اور تین بار نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ (مکمل فہرست۔۔۔)