تائین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Ionic bonding.png
آئون کو اردو میں آین بھی لکھا جاتا ہے۔ بالائی شکل میں آین بننے کے عمل کی وضاحت کی گئی ہے۔ آسان طور پر یوں کہا جاسکتا ہے کہ اگر کسی ایک جوہر سے کوئی برقیہ نکل جاۓ (بائیں) اور دوسرے جوہر میں داخل ہوجاۓ (دائیں) تو جس جوہر سے برقیہ نکلتا ہے اس پر مثبت برقی بار آکر مثاین بن جاتا ہے اور جس میں داخل ہوتا ہے اس پر منفی برقی بار آکر مناین بن جاتا ہے۔
Nitrate-ion-elpot.png
نائٹریٹ آین میں موجود توانائی کی سطحوں کی وضاحت۔
چند اہم الفاظ

آئون / آین
مثبت آین
مثاین
منفی آین
مناین
تائین

ion
مث + آین -- مثاین
cation
منفی + آین -- مناین
anion
ionization

تائین کا لفظ اصل میں آئون یا آئن / ion سے بنا ہے اور اسکا مطلب آئون میں تحلیل ہوجانے کا ہوتا ہے، عربی تلفظ کے لحاظ سے اسے تأيين کہا جاتا ہے جبکہ اردو میں تائین کا لفظ اردو ادایگی سے قریب ہے۔ انگریزی میں اسے Ionization کہتے ہیں۔ یہ فی الحقیقت ایک طبیعیاتی مظہر ہے جس میں ایک جوہر یا سالمہ ٹوٹ کر باردار ذرات میں تقسیم ہوجاتا ہے جن پر یا تو مثبت بار ہوسکتا ہے یا منفی بار۔

آین چند ایسے الفاظ میں شامل ہے کہ جس کو اس اردو دائرہ المعارف پر انگریزی سے اپنایا گیا ہے۔ ایسا کرنے کی دیگر وجوہات کے ساتھ ایک قابل ذکر وجہ یہ ہے کہ اس لفظ سے دیگر متعلقہ الفاظ اردو قواعد کے مطابق بنانے میں سہولت ہوگی اور وہ الفاظ اردو میں اجنبی بھی نہیں لگیں کے۔ مثال کے طور پر آین سے انگریزی میں Ionization کا لفظ بنتا ہے جسکو اردو قواعد کی رو سے تائین بنایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح مثبت آین کو انگریزی میں cation کہا جاتا ہے جو کہ cathode کی مناسبت سے بنایا گیا لفظ ہے اور اردو میں اسے مثبت سے مث لیکر آین کے ساتھ لگا کر مثاین (cation) بنتا ہے۔ اسی طرح منفی آین کو انگریزی میں anion کہا جاتا ہے جو کہ anode کی مناسبت سے بنایا گیا لفظ ہے اور اردو میں اسے منفی سے من لیکر آین کے ساتھ لگا کر مناین (anion) بنایا جاتا ہے۔ ان الفاظ کی ایک فہرست سامنے شکل کے خانے میں دیکھی جاسکتی ہے۔