تبادلۂ خیال:تموینی نقشہ

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • logistic map نظریہ میں استعمال ہونے والا logistic چونکہ logic کے logical مفہوم میں آتا ہے اور logistics یعنی تموینیات کے ساتھ اسکا تعلق نہیں ہے۔ چند متبادلات یہ ہوسکتے ہیں
  1. منطقی خریطہ
  2. منطقی نقشہ
  3. استدلالی خریطہ
  4. استدلالی نقشہ

سمرقندی

  • ابھی کچھ ابہام پیدا ہوگیا ہے، مندرجہ بالا متبادلات کی صحت پر یقین نہیں۔ فی الحال بہتر متبادل دستیاب نہیں ہے ، تحقیق جاری ہے۔ سمرقندی
  • کتاب میں لکھا ہے کہ logistic فرانسیسی لفظ logis سے نکلا ہے جس کے معنی lodging یا "گھر" کے ہیں۔ شروع میں یہ مساوات کسی محدود جگہ میں آبادی کے فروغ کو بتانے کے لیے استعمال ہوئی۔ غالباً "گھر" اس محدود جگہ یا ایسی جگہ جہاں وسائل محدود ہوں (نتیجتاً آبادی ایک خاص حد سے آگے نہ بڑھ سکتی ہو) کے لیے چنا گیا۔ صحیح طرح واضح نہیں مجھے۔

--Urdutext 00:31, 3 مارچ 2007 (UTC)

  • جی آپ نے بالکل درست کہا ہے۔ اصل میں logistic کا لفظ دو مفہوم میں استعمال ہوتا ہے
  1. logic یعنی استدلال / منطق سے متعلق اور اس مفہوم میں logic کے ساتھ ساتھ calculation بھی آجاتا ہے
  2. logistics سے متعلق اور یہ جیسا کہ آپ نے کہا اس میں lodge کا مفہوم شامل ہے اور اسکے مفہوم میں supply یعنی مہیا کرنا بھی شامل ہے۔ آج کل logistics کم و پیش اس ہی مفہوم میں استعمال بھی ہوتا ہے۔

مجھے صرف یہ واضع نہیں ہورہا تھا کہ ابتدائی دانشوروں (مثلا Joel Cohen اور Pierre Verhulst) وغیرہ نے logistic کا لفظ مندرجہ بالا دونوں مفہوم میں سے کونسے مفہوم میں استعمال کیا؟ چونکہ ان لوگوں کی تحقیق بنیادی طور پر نشونما کی پیشگوئی کے بارے میں تھیں۔

  1. چونکہ نشونما یا آبادی کی پیشگوئی ، ریاضیاتی اور مساواتی منطق کی مدد سے calculate کی جارہی تھی تو کیا اسی وجہ سے logic اور calculation کے مفہوم والا logistic استعمال کیا گیا۔
  2. چونکہ نشونما یا آبادی میں supplying کا مفہوم آجاتا ہے تو کیا اسی مفہوم کی وجہ سے lodge کہ مفہوم والا logistic استعمال کیا گیا ؟
  • اب دو متبادلات ممکنہ دائرے میں آتے ہیں
  1. اگر logistic یہاں مفہوم 1. یعنی logic کے مفہوم میں آتا ہے تو اسکے لیۓ 1- استدلالی نقشہ 2- استدلالی خریطہ مناسب ہے (جیسا کہ اس صفحہ پر سب سے اوپر درج ہے)
  2. اور اگر logistic مفہوم 2. یعنی logistics کے مفہوم میں آتا ہے تو اسکے لیۓ 1- تموینی نقشہ 2- تموینی خریطہ مناسب ہوگا (logistics کو تموین اور logistics کو تموینیات کہا جاتا ہے)
  • اگر آپ کو یقین ہے کہ ریاضی میں logistic دراصل lodge کے مفہوم میں آیا ہے تو آپ فیصلہ کرسکتے ہیں۔ یا پھر مزید یقین ہونے تک اسی طرح انگریزی میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ سمرقندی