تبادلۂ خیال:پاکستان رینجرز

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • میرے آرٹیکل میں تبدیلیاں کرنے کی وجہ بھی بیان فرما دیں۔ تمام باتیں ویکیپیڈیا کی پالیسی کے مطابق ریفرنس کے ساتھ لکھی گئی تھیں۔ الگ آرٹیکل بھی لکھا جانا چاہیے مگر یہاں پر لکھنا کیوں منع ہے؟ --بنٹی 13:46, 11 جون 2011 (UTC)
  • Which article? You did not write any article here. Only reference to a particular incident. This is an encyclopedia not a forum for airing blog-style commentary. --Urdutext 16:51, 11 جون 2011 (UTC)
  • Are you saying that I should expand the article and then add the section about the controversies? If yes, I am willing to do that. Please let me know. --بنٹی 01:40, 12 جون 2011 (UTC)
  • ویسے تو ویکیپیڈیا پر بے شمار چھوٹے چھوٹے مقالات ہیں لیکن وہ متنازع یا محض تنقیدی نہیں ہیں؛ ایسا مقالہ جو کہ متنازع یا محض تنقید برائے تنقید کے انداز میں تحریر کیا گیا ہو وہ دائرۃ المعارف کے معیار کے مطابق مقالہ نہیں کہا جاسکتا جیسا کہ اردو ٹیکسٹ بھائی نے بیان فرمایا۔ دنیا کا کوئی بھی موضوع اچھے پہلو بھی رکھتا ہے اور برے پہلو بھی، فرق صرف اس بات کا ہوتا ہے کہ کچھ افراد اعتبار سے اچھے پہلو برے اور کچھ کے لیے برے پہلو اچھے ہوتے ہیں۔ جنگ و جبر اور قتل و غارتگری میں بھی کچھ لوگوں کے لحاظ سے اچھے پہلو ہوتے ہیں اسی طرح شفاخانہ جات اور تعلیمی اداروں اور صحت و خوشحالی میں کچھ کے لیے برے پہلو ہوتے ہیں۔ اگر ایسا نا ہو تو دنیا کا ناٹک ہی ختم ہو جاوے۔ دائرۃ المعارف کا تقاضہ ہے کہ متنازعہ پہلو کے ساتھ ساتھ متفقہ پہلو بھی درج کیے جائیں تاکہ مضمون کو ایک کامل مقالہ قرار دے کر ویکیپیڈیا پر اپنی بقا کا جواز مل سکے۔ --سمرقندی 02:42, 12 جون 2011 (UTC)
  • سمرقندی صاحب، اس میں سے کون سی بات متنازع ہے؟ کیا کراچی میں رینجرز نے دن دہاڑے دھڑلے کے ساتھ ایک نہتے ، گڑگڑاتے اور زندگی کی بھیک مانگتے ہوئے نوجون کو قتل نہیں کیا؟ کیا ان کی باڈی لینگویج سے آپ کو ایسا نہیں محسوس ہوتا کہ وہ یہ کام پہلی بار نہیں کررہے؟ کہ انہیں اس معاملے میں نہ کسی تردد کا سامنا ہے اور نہ کسی کا خوف؟ وکیپیڈیا پر تو رضاکار کام کرتے ہیں، ان کے دل میں کچھ کرنے کی لگن ہوتی ہے، انسانیت ہوتی ہے۔ پھر سلجھے ہوئے انسان ان درندوں کا دفاع کیوں کررہے ہیں؟ --بنٹی 13:26, 12 جون 2011 (UTC)
  • The recent Karachi incident does not belong in this article. It can be made as a separate article. Please read the wikipedia writing guidelines as linked on your talk page. --Urdutext 12:16, 12 جون 2011 (UTC)
  • I think you have seen the video. Rangers did it, and so it belongs on their page. If you think not, please point me to an established wikipedia policy that states so. Thank you. --بنٹی 13:26, 12 جون 2011 (UTC)
  • Just an FYI, en:Pakistan Rangers page on english wikipedia contains this incident as well. --بنٹی 14:18, 12 جون 2011 (UTC)
  • بنٹی صاحب ہم کہاں دفاع کرنے والے؟ بھائی ہم تو اپنا دفاع نہیں کر پاتے دوسروں کا کیا کریں گے۔ آپ نے میری بات شاید غور سے پڑھی نہیں؛ ہم رونے والوں میں ہیں، رلانے والوں میں نہیں۔ --سمرقندی 13:32, 12 جون 2011 (UTC)
  • میرے دوست، صرف رونے سے کام نہیں چلے گا۔ درندے رونے والوں کو مذید رلاتے ہیں یا انہیں کھا جاتے ہیں۔ ان کے خلاف لڑیے۔ آپ برائے مہربانی میرے ایڈٹ کو ریسٹور کردیں۔ --بنٹی 14:11, 12 جون 2011 (UTC)
  • میرے restore کرنے سے کچھ نہیں ہوگا کیونکہ میں اب منتظمین میں شامل نہیں رہا۔ مسئلہ یہ بھی ہے کہ متعلقہ مقالے میں ابھی کوئی مواد بھی نہیں اور محض تنقیدی بند درج کردینے سے یہ ایک قسم کی نفسیاتی جنگ (جو کہ جذبۂ حب الوطنی سے جنم لے گی) پیدا کرنے کا سبب بنے گا اور وہ لوگ جو سچ کو چھپانا نہیں چاہتے وہ بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس بات کا سب سے بہتر حل یہ ہے کہ مقالے کو مکمل انداز میں لکھا جائے جس میں تمام پہلو شامل ہوں۔ آپ اگر ایسا کرنے کا وقت نہیں رکھتے تو پھر اس وقت تک کا انتظار بہتر ہوگا کہ جب کوئی اور وقت نکال کر اس مقالے میں کچھ بنیادی مواد ڈال دے۔ جو آپ لکھنا چا رہے ہیں وہ تو تاریخ بن چکا ہے اور تاریخ کبھی ضائع نہیں ہوتی، لہذا جلد بازی میں مخالفت نا بڑھائی جائے تو بہتر ہے۔ --سمرقندی 14:21, 12 جون 2011 (UTC)
  • حب الوطنی کا تقاضا یہ نہیں کہ ان درندوں کا دفاع کیا جائے۔ اس کا تقاضا یہ ہے کہ ان کی حرکتوں کو ہر ممکن طریقے سے بے نقاب کیا جائے، اس کی تشہیر کی جائے اور عوامی رائے عامہ کو وہاں تک لے جایا جائے جہاں پر پاکستان پر سے اس کی اپنی فوج کا زبردستی کا قبضہ چھڑایا جاسکے اور پاکستان کو اس کے عوام کو واپس کیا جاسکے۔ اردو وکیپیڈیا کے منتظمین کو بھی صارفین کی بات سننی چاہیے۔ آپ معقول آدمی لگتے ہیں، اگر آپ میری بات سے اتفاق کریں گے تو منتظمین کو بھی ہماری بات سننا پڑے گی۔ --بنٹی 14:29, 12 جون 2011 (UTC)

تائید --سمرقندی 14:31, 12 جون 2011 (UTC)

  • آپ کے اتفاق رائے کا بعد پرانا ورژن ریسٹور کیا جارہا ہے۔ --بنٹی 14:58, 12 جون 2011 (UTC)
  • اردو ٹیکسٹ صاحب، یا تو وکیپیڈیا کی پالیسی دکھائیے یا پھر اس ادارے کی حرکتوں کو اس صفحہ پر رہنے دیجیے۔ آپ پالیسی دکھائے بغیر اسے ڈیلیٹ نہیں کرسکتے۔ میرے موقف کے لیے مذید دلیلیں نیچے درج ہیں۔
    • سمرقندی صاحب کا اتفاق رائے۔
    • انگلش وکیپیڈیا پر اس واقعے کا رینجرز کے صفحہ پر موجود ہونا۔
    • رینجرز/فوج کے حکام میں سے کسی نے تاحال ذمہ داری قبول کی نہ استعفی دیا اور نہ معافی مانگی۔ وہ آپکی ہمدردی کا حق نہیں رکھتے۔
    • رینجرز/فوج کے حکام میں سے کسی نے قوم کی دلجوئی کے لیے بھی کوئی بیان دینے کی زحمت گوارا نہیں کی۔
    • رینجرز/فوج کے حکام میں سے کسی نے قوم کو انصاف فراہم کرنے اور ان مبینہ "سپاہیوں" کو سخت ترین سزا دینے کی یقین دہانی نہیں کروائی۔
    • رینجرز/فوج کے حکام کی جانب سے جو ایک دو بیانات شروع میں آئے وہ ان مبینہ "سپاہیوں" کے دفاع میں ہیں نہ کہ ملک و قوم کے دفاع میں۔
    • رینجرز/فوج کے حکام ایسی حالت میں "شفاف تحقیقات" کا راگ الاپ رہے ہیں جب کہ ثبوت ان کی آنکھوں سے ایک فٹ کے فاصلے پر انکا منہ چڑا رہا ہے۔ اس سے ان کی نیت کا پتہ چلتا ہے۔

--بنٹی 17:01, 12 جون 2011 (UTC)

  • اگر آپ کو مثال دینا ہے، تو انگریزی وکیپیڈیا پر یو ایس آرمی یا میرینز کے صفحہ پر سے دیں۔
  • وکیپیڈیا کا کام کسی کی ترجمانی کرنا نہیں نہ کسی ادارے کی اور نہ کسی عوام کی۔ اگر آپ اخبار پڑھیں تو متعلقہ افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ انصاف کرنا عدالتوں کا کام ہے نہ کہ وکیپیڈیا کا۔
  • آپ کے اوپر بیان سے صرف جذباتیت ٹپک رہی ہے۔ آپ صفحہ کے اصل موضوع پر لکھنے سے عاجزی کا اظہار کر چکے ہی اور صرف اس واقعہ کو یہاں گھسیڑنا چاہتے ہیں۔
  • جن عوام کی آپ ترجمانی کرنا چاہ رہے ہیں انہی عوام نے چور اچکوں اور دہشت گردوں کو رہنما اور صدر بنایا ہے۔ انہی دہشت گردوں کی وجہ سے پولیس کراچی میں ناکام ہوئی اور پھر فوج اور گشتی محافظوں کو یہ ذمہ داری دینا پڑی۔ انھی رہنماؤں نے 20 برسوں سے گشتی محافظوں کو پولیس کا کام کرنے پر لگایا ہوا ہے۔ اب آپ جیسے دانشوروں کو "عوام" کا دکھ سوجھا ہے۔ اصل میں آپ جیسے لوگ اس طرح کے واقعات کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وکیپیڈیا کو کسی کروسیڈ کا حصہ نہیں بننا۔ ہر مضمون میں صرف متعلقہ معلومات لکھی جا سکتی ہیں۔

--Urdutext 21:40, 12 جون 2011 (UTC)

  • جذباتی باتیں چھوڑیے اور پالیسی دکھائیے۔ یہ کام رینجرز نے کیا اسلیے یہ واقعہ یہاں لکھنا ضروری ہے۔ --بنٹی 22:04, 12 جون 2011 (UTC)
  • وکیپیڈیا کی حکمت عملی واضح ہے۔ کسی ادارے سے متعلقہ معلومات ہی لکھی جا سکتی ہیں۔ دو چار افراد کا کردار ادارہ کا حصہ نہیں۔ اگر آپ کو کسی موضوع میں واقعی دلچسپی ہے تو اس کا علیحدہ صفحہ بنا کر لکھیں۔ کروسیڈ کی یہ جگہ نہیں۔ --Urdutext 22:09, 12 جون 2011 (UTC)
  • یہ پالیسی جہاں لکھی ہے برائے مہربانی اس کا لنک دے دیں تاکہ تعمیری انداز میں بحث ہوسکے۔ --بنٹی 22:14, 12 جون 2011 (UTC)