تبادلۂ خیال سانچہ:صارف جدید

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فہد صاحب، آپ سے گذارش ہے، کہ نیا صفحہ بنانے کی ہدایت کو یوں بدل دیں۔ --Urdutext 00:25, 29 جنوری 2008 (UTC)

وکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں، وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  1. اس سانچے میں اختتام نہیں آتا ، آپ جس صارف کے تبادلۂ خیال پر کوئی پیغام لکھیں تو وہ تمام کا تمام سانچے کے رنگ میں آجاتا ہے۔ اگر استعمال کرنا ہے تو اس سانچے کو درست کرنا بہتر ہے۔
  2. اس میں اردو معاونت کے صفحات کو بالکل نظر انداز کر کہ تمام معاونت کے صفحات انگریزی ویکی کی طرف لے کر جاتے ہیں ، کیوں ؟؟ یہ تمام معاونت کے صفحات اردو ویکی پر بھی ہیں ، ان کو اردو ویکی کی جانب ہی ہونا چاہیۓ۔ اگر کچھ صفحات نامکمل ہیں ، یا ناقص ہیں تو انہیں درست کیجیۓ۔ ورنہ اسی طرح سانچے میں رکھ دیجیۓ ، صارف جدید بھی ان کی اصلاح میں دلچسپی لے سکتا ہے۔ --سمرقندی 10:36, 18 دسمبر 2008 (UTC)


    • جو روابط مجھے معلوم تھے وہ میں نے اس میں شامل کر دیے ہیں۔ اگر کچھ رہ گئے ہیں تو اسے دیگر ساتھیوں کے لیے چھوڑے دیتا ہوں۔ ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ سانچہ درست طریقے سے بند نہیں کیا گیا شاید اس لیے اس کے بعد اگر کوئی پیغام لکھیں تو وہ بھی خانے کے اندر آ جاتا ہے۔ اس مسئلے کا کوئی حل؟ فہد احمد کیہر تبادلۂ خیال | میرا حصہ

    • جناب! روابط شامل کرنے کا شکریہ. سانچہ اب صحیح طریقے سے بند کیا گیا ہے. پیغام کا سانچہ کے اندر آنے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے. ملاحظہ فرمائیے. --محبوب عالم 12:17, 18 دسمبر 2008 (UTC)