تبادلۂ خیال صارف:ناصرالدین مظاہری

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید ناصرالدین مظاہری

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 205,485 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مقالات نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


وکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب

اخبار میںچھپی ہوئی خبر مجلس شوریٰ کی طرف سے نہیں ہے برسرپیکارارکان شوریٰ کومدرسہ کی رکنیت سے بے دخل کردیاگیا ایک اردوروزنامہ میں شائع شدہ مدرسہ مظاہر علوم وقف کے ناظم حضرت مولانا محمد سعیدی کی مدرسہ سے برخاستگی کی خبر سراسر جھوٹ اورمخالفین مدرسہ کی طرف سے مکروہ پروپیگنڈہ ہے ۔مدرسہ میں ۱۱؍نومبرکو نہ شوریٰ کا اجلاس ہوا اور نہ ہی ایسی کوئی کارروائی ہوئی ۔ مدرسہ مظاہر علوم (وقف )میں مجلس شوریٰ اس طرح کا غیر معمولی فیصلہ لینے کا اختیار ہی نہیں رکھتی یہاں مجلس شوریٰ محض مشیر ہے جس کا تقرر ناظم مدرسہ ہی کرتے ہیں ۔ نیز مدرسہ کی مجلس شوریٰ یہاں کے قواعد وضوابط اور روایات کے مطابق مدرسہ کی حسب معمول بہتر خدمت کررہی ہے ،گذشتہ اجلاس شوریٰ رمضان سے پہلے حسب ضابطہ انعقاد پذیر ہوچکا ہے ۔چند ارکانِ شوریٰ اخباری اطلاع کے مطابق اگرایسی کوئی کارروائی کررہے ہیں تو یہ ان کی ذاتی رائے ہے جو ان کی طرف سے کچھ شری اور نا اہل نیز مدرسہ سے برخاست شدہ ملازمین مدرسہ کی بے جا حمایت کا شاخسانہ ہے ۔بغورجائزہ لینے سے یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ مدرسہ مظاہرعلوم کی وقف اورمذہبی حیثیت کوسبوتاژکرکے مدرسہ کواپنی سوسائٹی کی ملکیت بتانے والے فسادی عناصرایسے ملازمین کی پشت پرہیں جب کہ جانشین فقیہ الاسلام حضرت مولانامحمدسعیدی اورمدرسہ مظاہرعلوم وقف کی مجلس شوریٰ اس مذہبی حیثیت کے تحفظ کی پابندہے ۔ بلاشبہ اس سے مدرسہ کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے ۔یہ لوگ جانے انجانے میں مفاد پرستوں ،جاہ پسندوں اورمخالفین مدرسہ کے لئے استعمال ہورہے ہیں ۔اوران کا یہ رویہ تقریباً تین سال سے دیکھنے میں آرہاہے۔ ملحوظ رہے کہ دہلی سے شائع ہونے والے ایک قلیل الاشاعت اردوروزنامہ نے بلاتحقیق یہ بیہودہ خبرشائع کی ہے کہ مدرسہ مظاہرعلوم وقف کے ارکان شوریٰ مولانامحمدسالم صاحب دیوبند،مولانانسیم احمدغازی مرادآباد اورمولانامحمدیونس بنارسی نے،ناظم ومتولی مدرسہ کومدرسہ کے عہدۂ نظامت سے برخاست کردیاہے،جب کہ حقیقت یہ ہے کہ ان حضرات نے کھلے طورپرضابطہ شکنی کرکے اپنے آپ کو شوریٰ کی رکنیت سے خود ہی نااہل قرار دے دیا ہے ،اس لئے نظام مدرسہ ان کو مجلس شوریٰ سے آئندہ کے لئے لاتعلق قراردیتا ہے ۔ اپنی ان غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کے لئے وہ خود جوابدہ ہیں ۔ نظام مدرسہ مجلس شوریٰ کے روایتی مشاورتی عمل کے ساتھ بحسن وخوبی انجام پذیر اورمستحکم ہے ۔ شائع کردہ: شعبۂ نشرواشاعت:مظاہرعلوم (وقف) سہارنپوریوپی

خوش آمدید[ترمیم]

السلام علیکم ناصر الدین صاحب، انتہائی مسرت ہورہی ہے کہ آپ ہماری بزم میں شامل ہورہے ہیں، ہم آپ کو تہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہاں علماء اور اسلامی موضوعات پر مضامین انتہائی کمیاب ہیں۔ لہذا میری آپ سے درخواست ہوگی کہ آپ اس تشنہ موضوع پر اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ اگر کوئی ضرورت ہو تو بلا جھجھک عاجز کو کسی بھی وقت یاد کرلیجیے گا کہ ہم وطن ہوں اور زیادہ حق رکھتا ہوں ۔ فی الحال تو میں اس ویکیپیڈیا پر منتظمی کے فرائض انجام دے رہا ہوں، لہذا مجھے آپ کی ہر ممکن مدد کرکے انتہائی خوشی ہوگی۔ --محمد شعیب 18:29, 12 نومبر 2012 (UTC)

جواب[ترمیم]

شعیب بھائی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کاخط ملاپڑھ کربہت خوشی ہوئی،انشائ اللہ آپ کے حکم پرعمل کیاجائے گا۔میں اس سائٹ پربالکل نیانیاواردہواہوں اس لئے ابھی سمجھنے کی کوشش کررہاہوں۔والسلام میراموبائل نمبر9358585811ہے کسی بھی وقت کسی بھی موضوع پرمضامین کی فرمائش کرسکتے ہیں۔ ناصرالدین مظاہری