تنظیم آئمہ مساجد لودھراں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تنظیم ائمہ مساجد لودھراں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں جماعت اہل سنت و مسلک بریلوی کی مساجد کے ائمہ کی تنظیم ہے۔ جو اصلاح معاشرہ اور شرعی احکام کے نفاذ کی جدو جہد کے لیے کوشاں ہے۔ اس کا مرکزی دفتر غوثیہ چوک لودھراں میں واقع جامعہ غوثیہ مہریہ لودھراں میں ہے۔ یہ تنظیم مذہبی اور غیر سیاسی ہے۔ جس کا منشور ائمہ مساجد کو اصلاح معاشرہ، فروغ عشق رسول اور شرعی احکام کے نفاذ کے لیے اکٹھا اور متحد کرنا ہے۔ اس تنظیم کے سر پرست اعلی سید ظفر علی شاہ بخاری مہروی جو جامعہ غوثیہ مہریہ لودھراں کے مہتمم بھی ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔