تکمیلی (سالماتی حیاتیات)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
بائیں جانب چوکور خانے میں دنا کے مرثالثات دکھاۓ گۓ ہیں جو کہ آپس میں سیڑھی کی مانند آبگربند بناتے ہیں، A ہمیشہ T سے دوہرا بند اور C ہمیشہ G سے تہرا بند بناتا ہے۔ اس طرح یہ آبگربند ، ڈی این اے کے حاسہ (بالائی، بائیں سے دائیں 5' تا 3') اور ضدحاسہ (زیریں، بائیں سے دائیں 3' تا 5') بازوؤں کو آپس میں جوڑتے ہیں اور ان آپس میں ایک دوسرے کی تکمیل کرنے والے بازوؤں کو ہی تکمیلی کہا جاتا ہے۔

علم سالماتی حیاتیات میں تکمیلی (complementary) اصل میں ڈی این اے کے طاقین (strands) کو کہا جاتا ہے، جو آپس میں ایک دوسرے کی تکمیمل کر رہے ہوتے ہیں۔ ڈی این اے یا دنا کا سالمہ ایک طویل مکثورہ (polymer) ہے جو کہ دو بازوؤں سے ایسے مل کر بنا ہوتا ہے کہ جیسے کسی سیڑھی کے دو بازو ہوتے ہیں جو آپس میں پیر رکھنے والی پیڑیوں سے جڑے رہتے ہیں۔ مثال کے طور پر درج ذیل عبارت ڈی این اے کے تکمیلی طاقین کی وضاحت پیش کرتی ہے۔

TAC CAC GAC
ATG GTG CTG

مذکورہ بالا عبارت میں موجود اوپر والا ڈی این اے کا بازو بائیں سے دائیں 5 تا 3 سرا کہلایا جاتا ہے اور اس ہی کو حاسہ بھی کہتے ہیں جبکہ نچلا بازو 3 تا 5 سرا ہوتا ہے اور اسکو ضدحاسہ کہا جاتا ہے ، جبکہ یہ دونوں بازو آپس میں ایک دوسرے کے تکمیلی بازو کہلاتے ہیں۔ مزید وضاحت کے لیۓ سامنے بائیں جانب دی گئی شکل کی عبارت دیکھی جاسکتی ہے۔