ژاں زاک روسو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(جین جیکس روسو سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
روسو

جین جیکس روسو (jean-jacques rousseau) (1712-1778) انسانی مساوات کا مبلغ جینوا (Geneva) کا ایک فلسفی اور انشا پرداز، جس کی تحریریں فرانس میں انقلاب برپا کرنے کا سبب بنیں۔ جینوا میں پیدا ہوا۔ جوانی میں وطن کو خیر باد کہہ کہا اور آوارہ گردی اختیار کی۔ ایک معزز خاتون مادام وارنس کی سرپرستی میں موسیقی ، فلسفے اور سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔ 1760ء میں ایک مضمون سائنس اور آرٹ کا اثر اخلاق پر لکھا ۔ یہ مضمون بہت مشہور ہوا۔ دوسرے سال ناول ایملی لکھا جس میں تعلیم کے اصولوں او طریقوں پر بحث کی۔ 1762ء میں معاہدہ عمرانی لکھی جس میں حکومت اور معاشرے کے اصولوں پر تبصرہ کیا۔ وہ کہتا ہے کہ انسان فطری طور پر آزاد اور نیک پیدا ہوا ہے لیکن معاشرہ اسے بدی میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اسے رومانیت کا بانی بھی سمجھا جاتا ہے۔

تصورات[ترمیم]

اسنے آزاد خیالی اور عام لوگوں کے حقوق کے بارے میں بہت کچھ لکھا۔ اسکے نظریات نے انقلاب فرانس کے رہنمائوں کو بہت متاثر کیا۔ روسو کے نظریات میں انسانی برابری کے لیۓ بہت شددت پائی جاتی ہے۔ اس کے خیال میں معاشرے کا ڈھانچہ انسانی برابری کے غیر موزوں ہے۔ اسکے خیال میں "انسان آزاد پیدا ہوا ے لیکن ہر طرف وہ زنجیروں ميں جکڑا ہوا ہے۔"

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔