حارث سلاجک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ڈاکٹر حارث سلاجک ( اکتوبر 1 ، 1945ء میں سراجیو ، بوسنیا ہرزیگووینا ، یوگوسلاویہ میں پیدا ہوئے ) ایک بوسنیائی سیاستدان اور مدرس ہیں ۔ 2006ء کے انتخاب میں ، حارث سلاجک ، بوسنیا ہرزیگووینا کی صدارت کے 4 سال کے لئے بوسنیائی رکن منتخب ہوئے ۔


سیاسی زندگی[ترمیم]

1990ء سے 1993ء تک وہ بوسنیا ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ اور 1993ء سے 1996ء تک وزیر اعظم رہے ۔ بوسنیا میں جنگ کے دوران ، جو اپریل 1992ء میں شروع ہوئی اور آخرکار دیٹون معاہدے کے ساتھ ختم ہوئی، وہ بوسنیا کی غیر ملکی جارحیت کے خلاف فوجی مدد اور دفاع کے سب سے نمایاں وکیل رہے ۔ انہوں نے بوسنیائی سرب فوجوں کی بوسنیائی مسلمانوں اور بوسنیائی کروٹوں کی "نسلی صفائی" کے خلاف بھی آواز بلند کی ۔ وہ ناانصافی اور نسلی صفائی کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لئے مسلسل یورپی اور مسلم ممالک اور اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے دورے کرتے رہے ۔