خانِقہ (ضدابہام)

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

خانقہ کا لفظ طب میں ایسے شدید درد کیلیۓ استعمال کیا جاتا ہے جو کہ نہایت تیز ہوں اور بطور خاص گردن ، چہرے اور سینے کے بالائی حصوں کو جکڑ لیتا ہو، اسکی اسی جکڑ لینے کی کیفیت کی وجہ سے اسکو خانقہ کہا جاتا ہے، اسکے علاوہ بعض اوقات اسکو ذبحہ بھی کہتے ہیں۔ خانقہ کا لفظ خَنـّــَاق سے ماخوذ ہے اور اسی سے خانق بھی بنا ہے۔ اس لفظ کے معنی حبس اور گھٹن کے بھی آتے ہیں۔

عام طور پر خانقہ سے مراد دل کو خون فراھم کرنے والی تاجی شریانوں میں اقفار (ischemia) کی وجہ سے ہونے والے سینے کے درد (chest pain) کی لی جاتی ہے۔ دل یا سینے میں یہ درد اصل میں خون کی فراھمی میں ہونے والے اقتطاع کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جو کہ خانقہ ، تاجی متلازمۂ حاد (acute coronary syndrome) اور احتشاء عضل قلب (myocardial infarction) جیسے امراض کا سبب بن سکتا ہے۔



دیگر زبانیں