خدیجہ فیروز الدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تعارف[ترمیم]

آپ اردو زبان کی ادیبہ اور محقق ہونے کے ساتھ ساتھ ممتازماہرہ تعلیم بھی تھیں۔1895ء کو بنوں میں پیدا ہوئیں۔آپ کے والد کا نام فیروز الدین خان تھا اور اسی نسبت سے آپ خدیجہ فیروز الدین کہلائیں ۔ تحریک ِپاکستان کے کارکن کے طور پر آپ نے بہت کام کیا اور 1988ء میں آپ کی خدمات کے عوض آپ کوگولڈ میڈل دیا گیا۔آپ نے 1929ء میں "انجمن تحفظ خواتین اسلام" لاہور کی بنیاد رکھی ۔ پرنسپل سٹینفورڈ گرلز کالج امرتسر (1932ء) کی حیثیت سے بھی آپ نے خدمات انجام دیں۔"انجمن اتحاد الخواتین" امرتسر (1933ء) کی صدر بھی رہیں ۔ 1941ء میں پنجاب یونیورسٹی سے خوشحال خان خٹک پر ڈی لٹ کی ڈگری لی ۔ محکمہ تعلیم پنجاب میں ڈائریکٹر تعلیم کے عہدے پر بھی فائز رہیں۔[1]

وفات[ترمیم]

29 اپریل 1969 کو لاہور میں وفات پائی اور قبرستان میانی صاحب لاہورمیں دفن ہوئیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. وفیات پاکستانی اہل قلم خواتین صفحہ 84 از خالد مصطفی