درگا مندر، رام نگر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نام
حقیقی نامدرگا مندر
دیوناگریदुर्गा मंदिर
مراٹھیदुर्गा मंदिर
مقام
ملکبھارت
محل وقوعوارانسی
فن تعمیرات اور ثقافت
بنیادی دیوتادرگا
اہم تہوارنوراتری
طرز تعمیرمندر
تاریخ
تاریخ تعمیر
(موجودہ ڈھانچہ)
تقریبا 500 سال قبل

درگا مندر (Durga Mandir) (ہندی: दुर्गा मंदिर‎) رام نگر، وارانسی میں واقع ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے اسے 500 سال قبل ریاست بنارس کے شاہی خاندان نے بنوایا تھا۔ یہ مندر ہندو دیوی درگا سے منسوب ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں بندروں کی موجودگی کی وجہ سے اسے منکی ٹیمپل بھی کہا جاتا ہے۔ نوراتری جشن کے وقت یہاں ہزاروں یاتریوں کی بھیڑ ہوتی ہے۔ اس مندر میں غیر ہندووں کا داخلہ منع ہے۔ اس کا طرز تعمیر شمالی بھارتی ہندو ہے۔ مندر کے ساتھ ہی ایک بڑا پانی کا حوض بھی ہے، جسے درگا کند کہتے ہیں۔ مندر کثیر منزلہ ہے اس کا سرخ رنگ طاقت کی علامت ہے۔ حوض پہلے دریا سے منسلک تھا، جس سے اس کا پانی تازہ رہتا تھا، لیکن بعد میں اس نالے کو بند کر دیا گیا جس سے اس میں ٹھہرا ہوا پانی رہتا ہے۔ منگل اور ہفتہ کو درگا مندر میں بھگتوں کی کافی بھیڑ رہتی ہے۔ اسی کے پاس ہنومان کا سنکٹ موچن مندر ہے۔ اہمیت کے لحاظ سے یہ کاشی وشوناتھ مندر اور اناپورنا مندر کے بعد آتا ہے۔

تصاویر[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]