راؤ محمد شاہد اقبال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

راؤمحمد شاہد اقبال (انگریزی: Rao Muhammad Shahid Iqbal ) ایک پاکستانی صحافی ،کالم نگار، ادیب ہیں۔وہ گذشتہ ایک عشرے سے پرنٹ میڈیا سے وابستہ ہیں اور اس وقت روزنامہ جرات کراچی میں صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔فیچر رائٹنگ اور کالم نگاری ان کا خاص حوالہ ہے۔پاکستان کے کثیرالاشاعت اخبار [[روزنامہ جنگ]] اور [[روزنامہ ایکسپریس]] کے سنڈے میگزین میں متفرق موضوعات پر ان کے مضامین باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں ۔ جبکہ سندھ کے کثیر الاشاعت قومی اردو اخبار روزنامہ جرات میں ان کا ہفتہ وار کالم سیاسی زائچہ کے عنوان سے پیر اور جمعرات کو شائع ہوتاہے۔