رومینہ خورشید عالم
رومینہ خورشید عالم | |
---|---|
پاکستان کی قومی اسمبلی کی رکن | |
آغاز منصب 13 اگست 2018ء | |
مدت منصب 3 جون 2013ء – 31 مئی 2018ء | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 18 جولائی 1976ء (48 سال) گوجرانوالہ |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
رومینہ خورشید عالم (انگریزی: Romina Khurshid Alam) (ولادت: 18 جولائی 1976ء) پاکستان کے گوجرانوالہ شہر سے تعلق رکھنے والی ایک سیاست دان ہے۔ وہ 2013ء کے عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی میں منتخب ہوئی تھیں۔
ابتدائی زندگی[ترمیم]
رومینہ خورشید عالم 18 جولائی 1976ء کو پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔[1]
رومینہ کا تعلق عیسائی گھرانے سے تھا لیکن انھوں نے 43 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا۔ رومینہ نے 2020ء کی عید الاضحی کے موقع پر اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا۔[2]
سیاسی زندگی[ترمیم]
2013ء کے عام انتخابات[ترمیم]
رومینہ 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی حیثیت سے قومی کی اسمبلی میں منتخب ہوئیں تھیں۔[3][4]
2018ء کے عام انتخابات[ترمیم]
وہ 2018ء کے پاکستانی عام انتخابات میں پنجاب سے خواتین کے لیے مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی میں دوبارہ منتخب ہوئیں۔[5]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ ""Pakistan's democracy has matured": In conversation with Romina Alam Khan, MNA"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ 25 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2018
- ↑ |cite tweet https://twitter.com/MNARomina/status/1289583128642596866?s=19
- ↑ "PML-N secures most reserved seats for women in NA – The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 28 May 2013۔ 04 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2017
- ↑ "Women, minority seats allotted"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ 29 May 2013۔ 07 مارچ 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مارچ 2017
- ↑ The Newspaper's Staff Reporter (12 August 2018)۔ "List of MNAs elected on reserved seats for women, minorities"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اگست 2018
- 1976ء کی پیدائشیں
- 18 جولائی کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی خواتین سیاست دان
- بقید حیات شخصیات
- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی
- پاکستانی ارکان قومی اسمبلی 2013ء تا 2018ء
- پاکستانی ارکان قومی اسمبلی 2018ء تا 2023ء
- قومی اسمبلی پاکستان کی خواتین ارکان
- گوجرانوالہ کی شخصیات
- قومی اسمبلی پاکستان کے رکن کے نامکمل مضامین
- اکیسویں صدی کی پاکستانی خواتین سیاست دان