سابقات و لاحقات (کیمیا)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  • سائنسی موضوعات کے مختلف شعبہ جات میں بکثرت سابقات (affix / prefix) اور لاحقات (postfix / suffix) ایسے ہوتے ہیں جو مشترکہ طور پر استعمال ہوتے ہیں، گو یہ صفحہ علم کیمیاء کے سابقات و لاحقات کے لیے مخصوص ہے لیکن دلچسپی رکھنے والے قاری کو چاہیے کے صفحے کے آخر میں درج زمرہ جات میں دیے ہوئے زمرہ:فہرستیں سابقات و لاحقات پر جاکر سائنس کے دیگر شعبہ جات (طب، ریاضی اور طبیعیات وغیرہ) کے صفحات کو بھی دیکھ لیا جائے تاکہ متعدد الفاظ کے مشترکہ مفہوم کا ایک عمومی خاکہ سامنے آجائے۔
جدید موضوعات پر اردو مضامین کی تحریر کے سلسلے میں جو سب سے اہم مسئلہ سامنے آتا ہے وہ الفاظ اور اصطلاحات کی کمیابی ہے۔ اور یہ بات اس وقت مزید رکاوٹ بنتی ہے کہ جب بات آجائے سائنسی موضوعات کی۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنسی موضوعات میں استعمال ہونے والی اصطلاحات پر پیش رفت کے لیے ایک ثانی اللسان یعنی bilingual لغت کی ابتدا کی جاچکی ہے، اس کے علاوہ سائنسی اصطلاحات پر براہ راست بھی ویکیپیڈیا میں مضامین لکھے جا رہے ہیں۔

یہ صفحہ بعنوان متبادلاتِ سابقہ و لاحقہ، دراصل اسی اصطلاحات کی کمی کو پورا کرنے کی ایک کوشش ہے جس میں سائنسی (اور دیگر) موضوعات میں استعمال ہونے والی اصطلاحات میں موجود سابقوں اور لاحقوں کی فہرست تیار کرنے کا ارادہ ہے۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ سابقے اور لاحقے، سائنسی الفاظ میں اس کثرت سے استعمال ہوتے ہیں کہ ان پر کسی مکمل فہرست کی عدم دستیابی کی صورت میں سائنسی مضامین لکھنا مشکل ہی نہیں صریحاً غلط ہوگا اور ایسی صورت میں جو اصطلاحات گھڑی جائیں گی ان کی نہ تو کوئی علمی حیثیت ہوگی نہ ادبی اور جو کسی فائدے کی بجائے نہ صرف اردو بلکہ ان رنگ برنگی اصطلاحات پڑھنے والے قاری کے لیے بھی نقصان دہ ہوں گی۔

اس فہرست میں جدید موضوعات کی اصطلاحات (جو ظاہر ہے کہ انگریزی ہی ہوں گے) میں استعمال ہونے والے لاحقوں اور سابقوں کی حرف ابجد کے لحاظ سے ترتیب اور متبادلات درج کیے گئے ہیں۔ حتٰی الامکان کوشش کی گئی ہے کہ مستند ترین متبادل پیش کیا جائے مگر اس کے باوجود اگر کسی کے پاس بہتر متبادل ہو یا کسی لفظ پر اعتراض ہو یا کسی بات سے ویکیپیڈیا کے کسی حقوق ادبیہ یا کسی اور حکمت عملی کی پامالی ہوتی ہو تو براہ کرم فوری طور پر آگاہ کیجیے یا خود تصحیح کر دیجیے۔


  • ایک سے زائد اردو متبادلات کی صورت میں ان کو واوین (comma) کے ذریعہ الگ کیا گیا ہے۔
  • جہاں ممکن ہو سکا ہے وہاں اس حرف کی مثال قوسین ( ) میں درج کی گئی ہے اور ساتھ ہی مختصر وضاحت۔
  • جہاں ممکن ہو سکا ہے وہاں پر سابقہ (prefix) اور لاحقہ (suffix) کی نشان دہی کردی گئی ہے۔ سابقہ = (س) اور لاحقہ = (ل)
  • لاحقہ اور سابقہ کی نشان دہی انگریزی الفاظ کے لیے ہے اردو میں ان کے مقام میں فرق ہو سکتا ہے۔


اندراجات: A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U V W X Y Z
راس الصفحہمزید دیکھیۓبیرونی روابط


A[ترمیم]

سابقہ/لاحقہ متبادل اور مثال (قوسین) میں
a (س) لا، نا، فقدان، منافی، فقید، عدیم، (منافی حیات/a-biotic)

I[ترمیم]

ide (ل) 1-لاحقہ برائے شبیہ (عداد) (جیسے عناصری زمرے actinide) اور 2- برائے مماثل (مانند) کیمیائی گروہ (جیسے monosaccharide) اور ثنائی مرکبات (جیسے sodium chloride

بیرونی روابط[ترمیم]