سطح البینی اصطلاحات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
  • اس صفحے پر ایسی اصطلاحات کے اردو اور انگریزی متبادلات درج کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ جو اردو ویکیپیڈیا پر آنے والے ایک نۓ صارف کے لیۓ (اردو دانوں کی عمومی لاپرواہی و پسماندگی کی وجہ سے) اجنبی ہو سکتی ہیں۔ یہاں صرف ایسی اصطلاحات ہی کو داخل کیا گیا ہے جو کہ کسی نہ کسی طرح سے اردو ویکیپیڈیا کی سطح البین (INTERFACE) پر صارف کے سامنے آسکتی ہیں۔
  • ہر اصطلاح کو (انگریزی میں بھی اور اردو میں بھی) تلاش کے خانے میں لکھ کر اسکی مزید تفصیل دیکھنا طالب / طالبہ کی ذاتی ذمہ داری کے زمرے میں آتا ہے۔
  • اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت تک موجود متعدد اصطلاحات کے لیۓ درج ذیل صفحات سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔
  1. جدید اصطلاحات و الفاظ (Bilingual dictonary)
  2. شمارندی مسرد (Computer glossary)
  3. مطلوب الفاظ (You asked for it)
  4. لغت معاشیات و تجارت (Dictionary of economics)
  5. فہرست علوم (Fields of studies)
  6. متبادلات سابقہ و لاحقہ (List of prefix & suffix)
  7. سطح البینی اصطلاحات (Interface terminology)
  8. لغت علم الاورام (Dictionary of Oncology)
  9. لغت الحرب (Dictionary of War)


انگریزی اصطلاح اردو متبادل
Blog مدونہ
Blogger مدونی
Bloggers مدونین
Blogging مدونیت
Blogs مدونات
Browse تصفحہ (یعنی صفحات دیکھنا یا ورق گردانی کرنا ، عربی کے صفح سے بنا ہوا ؛ اسی صفح سے اردو میں صفحہ (page) بھی بنایا جاتا ہے)
Browsing تصفحہ (عربی کے صفح سے بنا ہوا۔ مزید دیکھیں Browse)
Browser (یعنی صفحے والا یا صفحات دکھانے والا ، متصفحہ بھی عربی کے صفح سے بنا ہوا ہے ؛ اسی صفح سے اردو میں صفحہ بھی بنایا جاتا ہے)
Computer شمارندہ
Computer programme شمارندی برنامج
Download زیراثقال (زیر اردو میں ڈاؤن اور ثقل سے اثقال ، لوڈ کرنے کیلیۓ آتا ہے)
Feature سیماء (جمع: سیمات)
Fold / roll لف ---- (اسی سے اردو میں لفافہ اور ملفوف کے الفاظ بناۓ جاتے ہیں)
File ملف (لف سے بنا ہوا لفظ ہے جسکے معنے لپیٹنے یا fold کرنے کے ہوتے ہیں، لف ہی سے اردو میں لفافہ بھی بنایا جاتا ہے)
Filing املف
Folded ملفوف
Folder ملفوفہ
Go حرکت
Graphics تخطیط
Internet شبکہ
Net جال ، شبکہ (انٹرنیٹ کے مفہوم میں) ، شراکہ (نیٹورک کے مفہوم میں)
Network شراکہ
Program برنامج (جمع : برنامجات)
Random تصادف
Random article تصادفی مقالہ
Site وقوع (جمع : وقوعات)
Tab لوحہ (جمع: لوحات / لوحین --- لوح سے بنا ہوا لفظ)
Take back بازگرد / بازگردانی (واپس مڑنا ، پیچھے کو پلٹنا)
Technology طرزیات
Tutorial اموختار
Upload زبراثقال (زبر اردو میں اپ اور ثقل سے اثقال ، لوڈ کرنے کیلیۓ آتا ہے)
Upload file زبراثقال ملف
Web جال (بالخصوص انٹرنیٹ کے مفہوم میں)
Web page صفحۂ جال
Website وقوع جال
Web browser متصفح جال