سوتیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سُوتِیا (انگریزی: Chutia people)، جسے کئی بار مقامی زبان اور اثرات کی وجہ سے چُوتِیا بھی کہا اور انگریزی زبان میں لکھا بھی جاتا ہے، ایک نسلی گروہ ہے جو آسام سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ لوگ کچاری قبیلے کی ذیلی شاخ ہیں۔ یہ سوتیا لوگ چوتیا سلطنت کی وجہ سے آسام اور اروناچل پردیش میں اپنی حکومت 1187ء سے لے کر 1687ء تک قائم کیے ہوئے تھے۔ ستی سادھانی، جو چوتیا سلطنت کی آخری مہارانی تھی، نے اپنی زندگی سادیا کے نزدیک چنداگیری پہاڑیون کے پاس کود کر اپنی جان 1524ء میں دے دی تھی۔ جب اہوم یا آسامیوں نے سادیا مقام پر قبضہ کیا اور مہارانی کے شوہر نِتیا پال کا قتل کر دیا۔ ستی سادھانی کو سادیا کھووا گوہین سے شادی کرنے کے لیے کہا گیا تھا جو سادیا مقام کا آسامی والی تھا۔ سادھانی نے اس ذلت سے بچنے کے لیے خود کشی کر لی۔ 2018ء آسام میں یہی سوتیا قبیلے کے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ آسام کے بوگی بیل پل جو آسام کے ڈبروگڑھ ضلع میں ہے، اسی مہارانی کے نام معنون کیا جائے اور اسی طرح اس موجودہ طور پر پسماندہ طبقے کی خوش حالی کے اقدامات اُٹھائے جائیں۔[1]


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]